
وُکلا کو بھوک ہڑتالی فلسطینی اسیران سے ملنے کی اجازت
جمعرات-4-مئی-2017
اسرائیلی سپریم کورٹ نے اسرائیلی جیلوں میں گذشتہ 18 روز سے مسلسل بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینی قیدیوں سے ملاقات کی اجازت دے دی ہے۔
جمعرات-4-مئی-2017
اسرائیلی سپریم کورٹ نے اسرائیلی جیلوں میں گذشتہ 18 روز سے مسلسل بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینی قیدیوں سے ملاقات کی اجازت دے دی ہے۔
بدھ-3-مئی-2017
اسرائیلی جیلوں میں اپنے حقوق کے لیے بہ طور احتجاج 17 اپریل سے بھوک ہڑتال کرنے والے اسیران کی تعداد 1700 تک پہنچ گئی ہے جب کہ 1500 اسیران اپنی بھوک ہڑتال کے آج 17 روز مکمل ہوچکے ہیں۔
اتوار-25-دسمبر-2016
فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر الخلیل میں صہیونی فوج نے زیرحراست بھوک ہڑتالی فلسطینی قید انس شدید کے والد کووحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔ اسیر کے والد کو اس وقت تشدد کا نشانہ بنایا گیا جب وہ اپنے بیٹے سے ملنے کے لیے جیل کی اسپتال میں پہنچے تھے۔
منگل-15-نومبر-2016
فلسطین میں انسانی حقوق کے کارکنان کا کہنا ہے کہ اسرائیلی جیل میں ڈیڑھ ماہ سے انتظامی حراست کے خلاف مسلسل بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینی شہری انس شدید کی حالت مزید تشویشناک ہو گئی ہے۔ گذشتہ روز صہیونی حکام نے اسیر کے اہل خانہ کو بھی اسپتال میں طلب کر لیا ہے۔
منگل-8-نومبر-2016
اسرائیلی زندانوں میں ڈیڑھ ماہ سے انتظامی حراست کے خلاف بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال کرنے والے دو فلسطینی اسیران کی زندگی کو سنگین خطرات لاحق ہو چکے ہیں۔ انسانی حقوق کی تنظیموں نے دونوں بھوک ہڑتالی اسیران کی زندگیاں بچانے کے لیے صہیونی ریاست پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کیا ہے۔
اتوار-18-ستمبر-2016
اسرائیلی جیلوں میں قید تین بھوک ہڑتالی فلسطینی اسیران کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے عالمی سطح پر بین الاقوامی ادارے متحرک ہو گئے ہیں۔ اسلامی تعاون تنظیم[او آئی سی] سمیت کئی بین الاقوامی انسانی حقوق کی تنظیموں نے اسرائیلی جیلوں میں بھوک ہڑتال کرنے والے اسیران کا معاملہ پوری شدت کے ساتھ اٹھانے کا اعلان کیا ہے۔
منگل-14-جون-2016
اسرائیل کی جزیرہ نما النقب کی صحرائی جیل ’’نفحہ‘‘ میں اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ سے وابستہ اسیران نے جیل انتظامیہ سے کامیاب مذاکرات کے بعد بھوک ہڑتال کا فیصلہ واپس لینے کا اعلان کیا ہے۔
منگل-24-مئی-2016
اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ نے پوری قوم سے اپیل کی ہے کہ وہ اسرائیل کی جیلوں میں بھوک ہڑتال کرنے والے دو فلسطینی شہریوں ادیب مفارجہ اور فواد عاصی کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کریں۔
جمعہ-20-مئی-2016
تین ماہ تک بلا جواز انتظامی حراست کے خلاف بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینی نوجوان صحافی اور سعودی عرب کے المجد ٹی وی کے نامہ نگار محمد اسامہ القیق کو اسرائیلی جیل سے رہا کر دیا گیا ہے۔ محمد القیق نے اپنی رہائی کو پوری قوم کی فتح اور نصرت قرار دیتے ہوئے اپنے ساتھ یکجہتی کرنے والوں کا خصوصی شکریہ ادا کیا ہے۔