پنج شنبه 01/می/2025

بھوک ہڑتالی اسیر

سیکڑوں قیدیوں کی بھوک ہڑتال کے اعلان پراسرائیلی جیلوں میں حالات کشیدہ

اسرائیلی جیل میں الشیخ باجس نخلہ نامی اسیر کو قید تنہائی میں ڈالے جانے کے خلاف ساڑھے پانچ سوانتظامی قیدیوں نے بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال کی دھمکی دی ہے جس کے بعد اسرائیلی زندانوں میں ایک نئی کشیدگی پائی جا رہی ہے۔

اسرائیلی زندانوں میں بھوک ہڑتالی فلسطینی زندگی اور موت کی کشمکش میں

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے سے تعلق رکھنے والے چار فلسطینی شہری گذشتہ کئی ہفتوں سے بلا جواز انتظامی حراست کے خلاف بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال جاری رکھے ہوئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق دو اسیران انس شدید اور احمد ابوفارہ کی حالت نہایت تشویشناک ہے اور دونوں اسیران زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہیں۔

اسرائیل نے بھوک ہڑتالی فلسطینی اسیران کی رہائی کا مطالبہ مسترد کردیا

اسرائیلی پراسیکیوٹر نے 75 دن سے انتظامی حراست کے خلاف بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال کرنے والے دو فلسطینی قیدیوں انس شدید اور احمدابو فارہ کی رہائی کا مطالبہ مسترد کردیا ہے۔

بھوک ہڑتالی فلسطینی دومیٹر کوٹھڑی میں بند، کپڑے تک چھین لیے گئے

فلسطین میں انسانی حقوق کی تنظیموں کی فراہم کردہ اطلاعات کے مطابق قابض صہیونی انتظامیہ ، فوج اور سیکیورٹی اداروں نے انتظامی حراست کے خلاف بہ احتجاج بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینی اسیر عمار الحمور پر سخت دباؤ ڈالا جا رہا ہے تاکہ وہ اپنے مطالبات پورے ہونے سے قبل ہی ہڑتال ختم کردیں۔

اسرائیلی جیل میں فلسطینی نوجوان کی انتظامی حراست کے خلاف بھوک ہڑتال

اسرائیلی جیل میں‌قید ایک فلسطینی نوجوان نے انتظامی قید کی سزا کے خلاف بہ طور احتجاج دو ہفتوں سے بھوک ہڑتال جاری رکھی ہوئی ہے۔ 27 سالہ بھوک ہڑتالی فلسطینی شہری کا تعلق مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین سے ہے اور وہ مسلسل 14 روز سے بھوک ہڑتال جاری رکھے ہوئے ہیں۔

بھوک ہڑتالی فلسطینی کی فوری رہائی کیلئےاسرائیلی عدالت میں درخواست دائر

اسرائیلی جیل میں ڈیڑھ ماہ سے زاید عرصے سے بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینی شہری کی حالت تشویشناک ہونے کے بعد اس کی خاتون وکیل نے اسرائیلی عدالت میں ایک درخواست دائر کی ہے جس میں بھوک ہڑتالی قیدی کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

اسرائیلی انتظامیہ نے بھوک ہڑتالی فلسطینی اسیرن کےسامنے گھٹنے ٹیک دیے

اسرائیلی جیلوں میں انتظامی حراست کے تحت پابند سلاسل تین فلسطینی بھوک ہڑتالی اسیران نے انتظامیہ کی طرف سے مطالبات تسلیم کیے جانے کی یقین دہانی کے بعد بھوک ہڑتال ختم کردی ہے۔

اسرائیلی زندانوں میں سات فلسطینی اسیران کی بھوک ہڑتال جاری

فلسطینی محکمہ امور اسیران کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیل کی جیلوں میں قید سات فلسطینیوں نے بھوک ہڑتال شروع کر رکھی ہے۔

قیدیوں کیخلاف انتقامی حربے جاری، بھوک ہڑتالی اسیر کوقیدتنہائی کا سامنا

صہیونی حکام اور جیل انتطامیہ کی طرف سے جیلوں میں ڈالے گئے فلسطینیوں کے خلاف ظالمانہ انتقامی حربوں کا استعمال جاری ہے۔ صہیونی انتظامیہ نے بھوک ہڑتال کرنے والے ایک اسیر مجد ابو شملہ کو قید تنہائی میں ڈال دیا گیا ہے۔

صہیونی انتظامیہ کی سفاکیت، بھوک ہڑتالی اسیران قید تنہائی میں ڈال دیے

صہیونی جیلروں اور خفیہ اداروں کی طرف سے فلسطینی قیدیوں کے خلاف انتقامی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اطلاعات کے مطابق گذشتہ روز اسرائیلی انتظامیہ نے بلا جواز انتظامی حراست کے خلاف بھوک ہڑتال کرنےوالے دو اسیران 29 سالہ احمد محمد حسین ابو فارہ اور 19 سالہ انس ابراہیم عبدالمجید شدید کو عوفر جیل میں قید تنہائی میں ڈال دیا گیا۔