جمعه 15/نوامبر/2024

بھوک ہڑتالی اسیر

غزہ میں نسل کشی کے خلاف بھوک ہڑتال کرنے والے اردنی ہسپتال منتقل

غزہ میں نسل کشی کے خلاف بھوک ہڑتال کرنے والے اردنی ہسپتال منتقل

دو ماہ سے بھوک ہڑتال کرنے والے کاید الفسفوس کی حالت خراب

الخلیل کے جنوب میں واقع قصبے دورا سے تعلق رکھنے والے قیدی 34 کاید الفسفوس نے اپنی انتظامی حراست کے خلاف مسلسل 59 ویں روز بھوک ہڑتال جاری رکھی ہوئی ہے۔

دو بھوک ہڑتالی فلسطینی اسیران کی حالت "انتہائی تشویشناک”

فلسطین اسیران اور اپنی سزا بھگت کر رہائی کے بعد قید میں ڈالے جانے والے قیدیوں سے متعلق امور کے نگران کمیشن نے بھوک ہڑتالی اسیران ماہر الاخرس اور کاید الفسفوس کی صحت سے متعلق صورت حال کو انتہائی تشویشناک قرار دیا ہے۔

سیاسی قیدی بشکارپرعباس ملیشیا کےجلادوں کےتشدد کا انکشاف

اسرائیلی جیلوں سے رہائی پانے والے سیاسی قیدی عنان بشاکر کے وکیل نے تصدیق کی ہے کہ انہیں اتھارٹی کی جیلوں میں شدید تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، انہیں اور ان کے بیٹے اسلام کو 3 روز قبل گرفتار کرنے کے بعد انہیں حراستی مرکز میں شدید زدو کوب کیا گیا ہے۔ گرفتاری کے وقت بھی انہیں ان کے اہل خانہ کو عباس ملیشیا نے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔

سیاسی گرفتاری کے خلاف قیدی عنان بشکارکا بھوک ہڑتال کا اعلان

غرب اردن میں فلسطینی اتھارٹی کی سکیورٹی سروسز کے سابق قیدی اور سیاسی بنیادوں پر عباس ملیشیا کی جیل میں قید عنان بشاکر نے اپنے گھر پر چھاپے اور تلاشی کے بعد اپنی غیر منصفانہ سیاسی حراست کو مسترد کرتے ہوئے بھوک ہڑتال اور ادویات کی ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔

فلسطینی قیدی کی انتظامی حراست کے خلاف بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال جاری

انتظامی قیدی عمر صادق کمیل (عمر 50 سال) جن کا تعلق جنین گورنری کے قصبے قباطیہ سے ہے نے انتظامی حراست کے خلاف مسلسل 18ویں روز بھی کھلے عام بھوک ہڑتال جاری رکھے ہوئے ہے۔

الشیخ خضرعدنان نےوطن کی آزادی کے لیے اپنی جان قربان کردی

اسلامی جہاد کے سرکردہ رہ نما 86 روز کی مسلسل بھوک ہڑتال کے بعد آج منگل کو جام شہادت نوش کرگئے۔ اسلامی جہاد نے خبردار کیا تھا کہ الشیخ عدنان کی زندگی کو نقصان پہچنے کے تمام بھیانک نتائج کا ذمہ دار اسرائیل ہوگا۔

سرکردہ فلسطینی رہ نما عزالدین عمارنہ کی اسرائیلی جیل میں بھوک ہڑتال

فلسطین کے دریائے اردن کے مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین سے تعلق رکھنے والے حماس کے قیدی رہ نما عزالدین عمارنہ کی بھوک ہڑتال دسویں روز بھی جاری ہے۔ انہوں نے انتظامی حراست کے خلاف بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال شروع کررکھی ہے۔

خضرعدنان کی بھوک ہڑتال کے86 روز، اسرائیل اپنی ہٹ دھرمی پرقائم

اسلامی جہاد کے سرکردہ رہ نما الشیخ خضر عدنان کی اسرائیلی جیل میں مسلسل بھوک ہڑتال کو 86 روز ہوچکے ہیں جس کے بعد ان کی حالت مزید خراب ہو رہی ہے۔ دوسری طرف صہیونی جیلر موت و حیات کی کشمکش سےدوچار فلسطینی رہ نما کی رہائی سے مسلسل انکاری ہیں اور اپنی روایتی ہٹ دھرمی پر قائم ہیں۔

الشیخ خضرعدنان کی بھوک ہڑتال 78 ویں روز میں جاری

اسلامی جہاد کے سرکردہ رہ نما الشیخ خضر عدنان کی اسرائیلی جیل میں مسلسل بھوک ہڑتال کو 87 روز ہوچکے ہیں جس کے بعد ان کی حالت مزید خراب ہو رہی ہے۔