چهارشنبه 30/آوریل/2025

بھوک ہڑتالی

اسرائیلی زندانوں میں 5 فلسطینی اسیران کی بھوک ہڑتال جاری

فلسطین میں قیدیوں کے حقوق کے لیے کام کرنے والے کارکنوں کے مطابق صہیونی عقوبت خانوں میں پابند سلاسل 5 فلسطینی اسیران نے مسلسل بھوک ہڑتال جاری رکھی ہوئی ہے۔ ان میں غرب اردن کے شمالی شہر نابلس کے اسیر حسام الرزہ کی بھوک ہڑتال 40 دن سے جاری ہے۔

’بھوک ہڑتالی اسیران کو قصداً موت کی طرف دھکیلا جا رہا ہے‘

اسرائیلی جیلوں میں اپنے جائز اور آئینی حقوق کے حصول کے لیے گذشتہ 39 دنوں سے مسلسل بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینی اسیران کی حالت مزید تشویشناک ہوچکی ہے، دوسری طرف صہیونی انتظامیہ فلسطینی قیدیوں کے مطالبات اور ان کی بھوک ہڑتال کو مسلسل نظر انداز کرتے ہوئے قیدیوں کی مشکلات میں جان بوجھ کر اضافہ کر رہی ہے۔

اسرائیلی فوج کی جانب سے اسیران کو منتقلی، جارحانہ رویوں کا سامنا

اسرائیلی جیل حکام نے بھوک ہڑتال میں پچھلے جمعرات کو شرکت اختیار کرنے والے 31 اسیران کو مختلف جیلوں سے عسقلان جیل میں منتقل کردیا ہے۔ ان اسیران کے خلاف مختلف مقدمات چلا کر ان پر جرمانے بھی عائد کردئیے ہیں۔

اسیران کی حمایت میں ھلال احمر کے دفاتر کے باہر دھرنوں کا مطالبہ

اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینی اسیران کی جانب سے اپنے بنیادی حقوق کی فراہمی کے لئے "آزادی اور وقار" بھوک ہڑتال کے 22 دن مکمل ہوچکے ہیں۔

آرچ بشپ حنا کا اسیران سے یکجہتی میں بھوک ہڑتال کا اعلان

یونانی آرتھوڈوکس چرچ کے آرچ بشپ عطا اللہ حنا نے اعلان کیا ہے کہ وہ پیر کے روز سے اسرائیلی جیل میں بھوک ہڑتال کرنے والے اسیران کی حمایت میں بھوک ہڑتال شروع کررہے ہیں۔

فلسطینی اسیران کی بھوک ہڑتال کے 20 دن کامیابی سے مکمل

اسرائیلی کی جیلوں میں قید فلسطینی اسیران کی جانب سے اپنے مطالبات کے حق میں بھوک ہڑتال کے 20 دن مکمل ہوچکے ہیں جبکہ اسرائیلی جیل حکام مختلف حربے استعمال کرتے ہوئے انہیں زبردستی کھانا کھلانے کی کوشش کررہی ہیں جس سے ان کی جان کو خطرہ ہوسکتا ہے۔

سینکڑوں فلسطینی اسیران کی بھوک ہڑتال 20 ویں دن میں داخل

اسرائیلی جیلوں میں مقید سینکڑوں فلسطینی اسیران کی جانب سے اپنے بنیادی مطالبات کے حق میں شروع کی جانیوالی بھوک ہڑتال کے 19 دن مکمل ہوگئے ہیں اور یہ ہڑتال اپنے 20 ویں دن میں داخل ہوگئی ہے۔

تمام فلسطینی تنظیمیں اسیران سے اظہار یکجہتی کریں: شاکر عمارہ

حماس کے اریحا میں رہنما شاکر عمارہ نے تمام فلسطینی تنظیموں اور گروپس سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیلی جیلوں میں مقید فلسطینی اسیران کی حمایت کریں اور بھوک ہڑتالی اسیران کے ساتھ یکجہتی کے اظہار کی تقریبات بھرپور طریقے سے منعقد کریں۔

اردن: بھوک ہڑتالی فلسطینی اسیران کی حمایت میں مارچ کا انعقاد

اردن کے دارالحکومت عمان میں جمعہ کی نماز کے بعد سینکڑوں افراد نے مسجد الحسینی کے باہر فلسطینی بھوک ہڑتالی اسیران کے حق میں مارچ منعقد کیا۔

اسیران کو زبردستی کھلانا اعلان جنگ ہے: حماس کمیٹی

اسرائیلی جیلوں میں مقید حماس کے اسیران کی سپریم کمیٹی نے بھوک ہڑتال کرنے والے اسیران کو زبردستی کھانا کھلانے کے اقدامات پر اسرائیل کو خبردار کیا ہے اور اس عمل کو فلسطینی اسیران کے خلاف اعلان جنگ قرار دیا ہے۔