شنبه 16/نوامبر/2024

بچے

یمن میں ایک کروڑ بچے فوری امداد کے منتظر!

انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ’یونیسیف‘ نے ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ ین میں جنگ کے نتیجے میں بڑی تعداد میں بچے متاثر ہوئے ہیں۔ اس وقت فوری طور پر یمن کے ایک کروڑ بچوں کوفوری امداد کی اشد ضرورت ہے۔

ٹی وی دیکھنے سے بچوں میں ذیابیطس کا خطرہ

برطانیہ میں کی گئی ایک تحقیق میں کہا گیا ہے کہ مسلسل ٹی وی دیکھنے کے بچوں اور بڑوں پر یکساں منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق مسلسل تین گھنٹے ٹی وی دیکھنے سے بچوں میں ذیابیطس2 کا خطرہ لاحق ہوسکتا ہے۔

17 لاکھ بچے ماحولیاتی آلودگی کا شکار

عالمی ادارہ صحت کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دنیا بھر میں ماحولیاتی آلودگی کے نتیجے میں سالانہ 17 لاکھ بچے لقمہ اجل بن جاتے ہیں۔

فاقہ کشی، 14 لاکھ بچے موت کے منہ میں: یونیسیف

اقوام متحدہ کے بچوں کے حقوق کے نگران عالمی ادارہ اطفال’یونیسیف‘ کی طرف سے جاری کی گئی ایک رپورٹ میں دنیا بھر میں خوراک کی قلت اور اس کے نتیجے میں ہونے والی اموات کے لرزہ خیز اعدادو شمار بیان کیے گئے ہیں۔

اسرائیلی عدالت دو بچوں سمیت چار فلسطینیوں کو قید کی سزائیں

اسرائیل کی مرکزی عدالت نے بیت المقدس سے تعلق رکھنے والے دو بچوں سمیت چار فلسطینیوں کو عملی قید کی سزائیں سنائی ہیں۔

آئرن کی کمی بچوں کی تعلیم پر اثرانداز ہو سکتی ہے

امریکا میں کی گئی ایک طبی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ بچوں میں آئرن کی کمی ان کی تعلیمی صلاحیت کو متاثر کر سکتی ہے۔

اسرائیلی دہشت گردی،2016ء کے دوران 35 فلسطینی بچے شہید کردیے گئے

عالمی تحریک دفاع اطفال کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2016ء کے دوران اسرائیلی فوج نے ریاستی دہشت گردی کے دوران 35 فلسطینی بچوں کو گولیاں مار کر شہید کیا۔ شہدا میں سے بیشتر کا تعلق غرب اردن اور بیت المقدس سے ہے۔

بچوں کو اسمارٹ فون کے بخار سے کیسے نجات دلائیں؟

ٹیکنالوجی کی نئی اشیاء بالخصوص الیکٹرونکس اور موبائل اسمارٹ فون ہماری روز مرہ کی زندگی کا بنیادی جزو بن چکے ہیں۔ گوکہ اسمارٹ فون اور دیگر جدید ٹیکنالوجیز نے روز مرہ زندگی میں سہولیات اورآسانیاں بھی پیدا کی ہیں مگر الیکٹرونکس کے آلات اور موبائل ٹیکنالوجی نے بچوں کی سوچ اور مصروفیات بھی بدل دی ہیں۔