جمعه 15/نوامبر/2024

بچے قیدی

رواں سال اب تک 450 فلسطینی بچے گرفتار

قابض اسرائیلی اتھارٹی نے مختلف مواقع پر 450 فلسطینی بچوں کو حراست میں لیا ہے۔ فلسطینی بچوں کو جیل میں دالنا قابض اتھارٹی کا حربہ ایک عرصے سے جاری ہے۔ گذشتہ سال قابض اتھارٹی نے 1300 فلسطینی بچے گرفتار کیے تھے۔

صہیونی جلادوں کا 13 سالہ بچے پرتشدد کے 12 ہتھکنڈوں کا استعمال

فلسطینی محکمہ امور اسیران کے چیئرمین عسیٰ قراقع نے خبردار کیا ہے کہ صہیونی ریاست اور اس کے نام نہاد سیکیورٹی ادارے نہتے فلسطینی بچوں کوہراساں کرنے، انہیں قید وبند میں ڈالنے اور انہیں انسانیت سوز مظالم کا نشانہ بنانے کے مرتکب ہو رہے ہیں۔

علم کے ننھے فلسطینی متلاشی صہیونی زندانوں میں قید

فلسطین میں تعطیلات کے بعد ایک ایسے وقت میں تدریسی سرگرمیوں کا آغاز ہوا ہے جب دوسری جانب300 فلسطینی بچے اسرائیلی زندانوں میں قید فلسطینی تعلیم کے بنیادی حق سے محروم ہیں۔ ان میں 10 بچیاں بھی قید وبند کی صعوبتیں جھیل رہی ہیں۔ انہیں دانستہ طورپر جیلوں میں قید رکھا گیا ہے تاکہ فلسطینیوں کی نئی نسل کو تعلیم سے بے بہرہ رکھا جاسکے۔

رواں سال کے دوران 800 فلسطینی بچے صہیونی زندانوں میں منتقل

فلسطینی محکمہ امور اسیران کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ رواں سال کے دوران اب تک اسرائیلی فوج کی تلاشی کی کارروائیوں میں 800 فلسطینی بچوں کو جیلوں میں ڈالا گیا۔