پنج شنبه 01/می/2025

بچوں کے خلاف جرمانہ

جرمانوں کی آڑ میں فلسطینی بچوں کو بلیک میل کرنے کی اسرائیلی پالیسی

فلسطینی بچوں کو گرفتار کر کے انہیں اذیتوں کا نشانہ بنانا ہی صہیونی ریاست کا دل پسند مشغلہ نہیں بلکہ بچوں کو بھاری جرمانوں کے چنگل میں پھنسانا بھی ایک مستقل پالیسی ہے۔ آئے روز فلسطینی بچوں کو انتقامی سیاست کی بھینٹ چڑھایا جاتا ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق گذشتہ برس صہیونی حکام فلسطینی بچوں سے احتجاجی مظاہروں میں حصہ لینے کے الزامات کے تحت 30 لاکھ شیکل قریبا 8 لاکھ امریکی ڈالر کے مساوی جرمانے کیے گئے۔

ایک ماہ میں اسرائیلی فوجی عدالت فلسطینی بچوں کو38 ہزار شیکل کے جرمانے

اسرائیل کی فوجی عدالتوں کی جانب سے کم عمر فلسطینیوں کو قید کی سزاؤں کے ساتھ ساتھ بھاری جرمانوں کی سزاؤں کا سلسلہ جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ مہینے میں اسرائیل کی عوفر نامی فوجی عدالت نے 16 فلسطینی لڑکوں کو پانچ سے 22 ماہ قید کی سزاؤں کے ساتھ ساتھ مجموعی طورپر 38 ہزار شیکل جرمانوں کی سزائیں بھی سنائی ہیں۔