جمعه 15/نوامبر/2024

بچوں کا عالمی دن

بچوں کا عالمی دن منانے والے غزہ میں 5600بچوں کے قتل پرکیوں خاموش ہیں؟

بیس نومبر کو دنیا بھر میں بچوں کا دن منایا گیا۔ ورلڈ چلڈرن ڈے کے اس اہم موقع پر اسرائیل کی جانب سے دنیا کو 45 روز میں 5600 بچے قتل کرنے کی سفاکیت بطور تحفہ پیش کی گئی۔ عالمی انسانی حقوق کے ادارے اور عالمی تنظیمیں اسرائیل کو فلسطینیوں کے قتل عام سے باز رکھنے میں ناکام رہیں۔ ان پینتالیس دنوں میں ساری دنیا کو بچوں کی ٹوٹی لاشیں اور چیتھڑے دکھائی دیتے رہے۔ عالمی برادری اور مسلم دنیا ننھے منے بچوں کو خوفناک بمباری سے بچانے میں ناکام رہی ۔

بچوں کا عالمی دن، غزہ میں ساڑھے چھ لاکھ بچے غربت کا شکار

فلسطین کے سرکاری ادارہ شماریات کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ غزہ کے علاقے میں اسرائیلی ریاست اور فلسطینی اتھارٹی کی طرف سے عاید کردہ پابندیوں کے باعث 6 لاکھ 45 ہزار بچے غربت کی لکیر سے نیچے زندگی بسر کر رہے ہیں۔

ننھے مُنھے فلسطینیوں کی امنگوں کا ہولوکاسٹ!

فلسطین کے شہروں، قصبوں،دیہات اور پناہ گزین کیمپوں پر اسرائیلی فوج کی چڑھائی، نہتے فلسطینیوں کے گھروں میں لوٹ مار، شہریوں کوہراساں کرنے اور کم عمر فلسطینیوں کو اہانت آمیز انداز میں گرفتار کرنے کے واقعات روز مرہ کا معمول بن چکے ہیں۔