جمعه 15/نوامبر/2024

بن گویر

کیا امت مسلمہ مسجد اقصیٰ کے دفاع کے لیے متحرک ہو گی؟

قبلہ اول مسجد اقصیٰ کی آتشزدگی کے 55 سال گزرنے کے موقع پر انتہا پسند اسرائیلی وزیر اتمار بن گویر نے مسجد میں ایک یہودی عبادت گاہ کے قیام کا مطالبہ کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس طریقے سے مسلمانوں اور یہودیوں کے حقوق میں مصالحت کی ضرورت ہے۔

بن گویر نے فلسطینی اسیران سے ملاقات کرنے پر پابندی میں توسیع کر دی

اسرائیلی اخبار معاریف نے رپورٹ کیا ہے کہ اندرونی سلامتی کے وزیر بین گویر نے اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینیوں کے ساتھ ملاقات پر مکمل پابندی لگا دی ہے۔ اس سے پہلے اسیران کے ساتھ ملاقات کی انتہائی محدود اجازت باقی رکھی گئی تھی۔ جس کا فائدہ اٹھا کر غزہ جنگ سے پہلے کبھی کبھی اسیران کے اہل خانہ جیل میں ملنے میں کامیاب ہو جاتے تھے۔ لیکن اب اس کی اجازت بھی ختم کر دی گئی ہے۔

القدس میں مکانات مسماری کی کارروائی رمضان میں جاری رہے گی: بن گویر

اسرائیل کے داخلی سلامتی کے وزیر ایتمار بن گویر نے اپنے ملک کی افواج کو ماہ رمضان کے دوران مقبوضہ مشرقی القدس میں فلسطینیوں کے گھرو ں کو مسمار کرنے کا عمل جاری رکھنے کا حکم دے دیا۔