
افغانستان پر تباہ کن بم حملہ امریکی فوج کا عظیم کارنامہ ہے:ٹرمپ
ہفتہ-15-اپریل-2017
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے افغانستان میں دولت اسلامیہ ’داعش‘ نامی جنگجو کے مرکز پر’مادر آف آل بومز‘ نامی تباہ کن مگر غیر جوہری بم حملے کا بھرپور دفاع کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ افغانستان میں غیر جوہری بم حملے میں داعش کے گڑھ کو نشانہ بنایا گیا۔ یہ حملہ نہایت کامیاب اور نتیجہ خیز رہا ہے۔