
’بلیک فرائیڈے‘ نے ایک شخص کوامیر ترین بنا دیا
منگل-28-نومبر-2017
معروف ویب سائٹ "ایمازون" کا بانی اور مالک جیف بیزوس دنیا کا امیر ترین شخص بن گیا ہے۔ بیزوس کی مجموعی دولت 100 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئی ہے۔ اس طرح اس وقت وہ دنیا کا واحد شخص ہے جس کی دولت ایک کھرب ڈالر ہے۔ بیزوس کے اس اعزاز کو پانے کا سہرا مغربی دنیا میں رعایت کے خصوصی سیزن کے دوران ایمازون کے حصص کی قیمت میں بے پناہ اضافے کے سر ہے۔ اس سیزن کو "بلیک فرائیڈے" کے نام سے جانا جاتا ہے۔