جمعه 15/نوامبر/2024

بلدیاتی انتخابات

ابو کویک کو انتظامی حراست کی سزا جمہوریت پر صہیونی حملہ ہے: حماس

اسرائیل کی ایک فوجی عدالت نے فلسطینی الیکشن کمیشن میں اسلامی تحریک مزاحمت "حماس" کے مندوب الشیخ حسین ابو کویک کو چھ ماہ کی انتظامی حراست کی سزا دی ہے۔ دوسری جانب حماس نے اسرائیلی عدالت کے فیصلے کو فلسطینی پارلیمانی اور جمہوری عمل پر حملہ قرار دیا ہے۔

فلسطینی اتھارٹی کی بلدیاتی انتخابات یرغمال بنانے کی کوشش

اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ نے الزام عاید کیا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی اور غرب اردن میں حکمراں جماعت تحریک فتح آٹھ اکتوبر کو ہونےوالے بلدیاتی انتخابات یرغمال بنانے کی کوشش کر رہی ہے۔ حماس نے تحریک فتح اور فلسطینی اتھارٹی کی طرف سے انتخابی عمل میں کھلی مداخلت پر شدید احتجاج کرتے ہوئے سیاسی مداخلت کےنتائج پر سخت تنبیہ کی ہے۔

بلدیاتی انتخابات، 860 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے

فلسطین میں 8 اکتوبر کومنعقد ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے لیے تیاریاں عروج پر ہیں۔ مقبوضہ مغربی کنارے اور غزہ کی پٹی سے مجموعی طور پر 860 امیدواروں نے الیکشن کمیشن میں اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے ہیں۔

تحریک فتح نے غزہ میں انتخابی فہرستوں کا اعلان کر دیا

فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس کی جماعت تحریک فتح نے غزہ کی پٹی میں انتخابی فہرستوں کا اعلان کر دیا ہے۔

حماس کے بلدیاتی مندوبین کی گرفتاری جمہوریت پر اسرائیلی حملہ قرار

فلسطین کے مرکزی الیکشن کمیشن نے صہیونی فوج کی جانب سے اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ کے بلدیاتی مندوب حسین ابو کویک سمیت دیگر رہ نماؤں کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئےسیاسی کارکنوں کی گرفتاریوں پر انتخابات پر اثر انداز ہونے کی مذموم کوشش قرار دیا ہے۔

اسرائیل فلسطین میں بلدیاتی انتخابات سبوتاژ کرنا چاہتا ہے:البرغوثی

فلسطین کے سرکردہ سیاسی رہ نما اور فلسطینی قومی پروگریسیو پارٹی کے سیکرٹری جنرل نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ملک میں کامیاب بلدیاتی انتخابات کا انعقاد صہیونی توسیعی پروگرام کی ناکامی کا ذریعہ بنے گی۔ انہوں نے تمام فلسطینی سیاسی قوتوں پر زور دیا کہ وہ بلدیاتی انتخابات کو قومی یکجہتی اور اتحاد کا ذریعہ بنائیں اور مل کر صہیونی ریاست کے عزائم ناکام بنائیں۔

بلدیاتی انتخابات: حماس کی متوقع کامیابی، صہیونی ریاست بوکھلاہٹ کا شکار

اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ نے مقبوضہ مغربی کنارے میں بلدیاتی انتخابات کے لیے جماعت کے مقرر کردہ مندوبین بالخصوص حسین ابو کویک کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے تازہ گرفتاریوں کو صہیونی ریاست کی بوکھلاہٹ کا نتیجہ قرار دیا ہے۔

فتح اورحماس کے درمیان انتخابات سے متعلق اختلافات جلد دور کرنے پر زور

اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ کے سیاسی شعبے کے نائب صدر ڈاکٹر موسیٰ ابو مرزوق نے حماس اور تحریک فتح کے درمیان بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے پیدا ہونے والے اختلافات پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔

بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے کا الزام بے بنیاد

اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ نے صدر محمود عباس کی جماعت تحریک فتح کی جانب سے عاید ان الزامات کی سختی سے تردید کی ہے جن میں کہا گیا ہے کہ حماس آٹھ اکتوبر کو ہونے والے انتخابات کو روکنے کی سازشیں کررہی ہے۔ حماس نے ان الزامات کےرد عمل میں کہا ہے کہ جماعت پر انتخابی عمل میں رکاوٹیں کھڑی کرنےکا الزام تحریک فتح کی سیاسی شکست کا شاخسانہ ہے۔ حماس بروقت بلدیاتی انتخابات کی حامی ہے اور رکاوٹیں ڈالنے کا الزام قطعا بلا جواز ہے۔

بلدیاتی انتخابات میں حصہ نہ ملنے پرتحریک فتح میں پھوٹ،اجتماعی استعفے

فلسطین کی حکمراں جماعت تحریک فتح کی مرکزی قیادت کے فیصلوں کے خلاف پارٹی میں شدید اختلافات سامنے آئے ہیں۔ فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں اور غرب اردن میں تحریک فتح کے دسیوں ارکان نے استعفے دے دیئے ہیں۔