جمعه 15/نوامبر/2024

بلدیاتی انتخابات

’بلدیاتی انتخابات کا التواء فلسطینی اتھارٹی کی شکست کا ثبوت ہے‘

فلسطینی حکومت کی طرف سے ملک میں اعلان کردہ بلدیاتی انتخابات کو چار ماہ کے لیے موخر کیے جانے کے اعلان پر سیاسی رہ نماؤں کا رد عمل جاری ہے۔ فلسطین کی ایک سرکردہ خاتون سیاست دان اوررکن پارلیمنٹ نے بلدیاتی انتخابات کو تحریک فتح اور فلسطینی اتھارٹی کی سیاسی شکست کا آئینہ دار قرار دیا ہے۔

فلسطینی عوام کی اکثریت، بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کے فیصلے کے خلاف

فلسطین میں ایک ریسرچ سینٹر کے زیراہتمام کیے گئے رائے عامہ کے ایک جائزے میں فلسطینی عوام کی بھاری اکثریت نے ملک میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کا حکومتی فیصلہ مستردکردیا ہے۔

فلسطین میں بلدیاتی انتخابات 4 ماہ کیلئےموخر، حماس نے فیصلہ مسترد کردیا

فلسطینی حکومت نے گذشتہ روز سپریم کورٹ کا ایک متنازعہ فیصلہ سامنے آنے کے بعد بلدیاتی انتخابات چار ماہ کے لیے موخر کرنے کا اعلان کیا ہے۔ دوسری جانب ملک کی سب سے بڑی مذہبی سیاسی جماعت اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے انتخابات کے التواء کا فیصلہ غیرجمہوری قرار دے کر مسترد کردیا ہے۔

انتخابات کے التواء کا فیصلہ سیاسی ہے: احمد بحر

فلسطینی قانون ساز اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر احمد بحر کا کہنا ہے کہ فلسطینی سپریم کورٹ کی جانب سے بلدیاتی انتخابات کو ملتوی کرنے کا فیصلہ ایک سیاسی فیصلہ ہے جس کا مقصد بلدیاتی انتخابات کو غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کرنا ہے۔

’اندرونی وبیرونی سازشوں نے مل کر فلسطینی بلدیاتی انتخابات ناکام بنائے‘

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کے رکن خلیل الحیہ نے کہا ہے کہ فلسطین میں آٹھ اکتوبر کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات کی ناکامی میں جہاں بیرونی سازشوں کا ہاتھ ہے وہیں اندرونی سازشوں کا بھی گہرا عمل دخل ہے۔

بلدیاتی انتخابات کا التواء جمہوریت دشمنی،بیرونی دباؤ کا نتیجہ ہے: حماس

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘نے فلسطینی الیکشن کمیشن کی طرف سے عدالت کے حکم پر 8 اکتوبر 2016ء کو منعقد ہونے والے بلدیاتی انتخابات ملتوی کیے جانے کے فیصلے پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ حماس نے باور کرایا ہے کہ بلدیاتی انتخابات معطل کرانے کا فیصلہ جمہوریت اور فلسطین میں سیاسی عمل میں کھلی رکاوٹ اور جمہوریت دشمنی ہے۔ حماس وقت مقررہ پربلدیاتی انتخابات کرانے کا پرزور مطالبہ کرتی ہے۔

فلسطینی سپریم کورٹ نے بلدیاتی انتخابات کا انعقاد روک دیا

فلسطین کے مرکزی الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ اس نے سپریم کورٹ کے حکم پر8 اکتوبر کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات کا عمل فوری طور پر روک دیا ہے۔

تحریک فتح انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں کی مرتکب ہے:حماس

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں جماعت کے رہ نماؤں اور کارکنوں کو تحریک فتح کے کارکنوں اور فلسطینی پولیس کی جانب سے ہراساں کیے جانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’فتح‘ انتخابی ضابطہ اخلاق کی سنگین خلاف ورزیوں کی مرتکب ہو رہی ہے۔

فلسطین: شکست کا خوف ، بائیں بازو کی جماعتیں بلدیاتی الیکشن سے دستبردار

فلسطین میں اگلے ماہ اکتوبر کی آٹھ تاریخ کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ اور صدر محمود عباس کی جماعت تحریک فتح دو بڑی جماعتیں ہیں جن کے درمیان کانٹے دار مقابلے کی توقع ہے۔ دوسری جانب ملک میں سرگرم بائیں بازو کی متعدد سیاسی جماعتوں نے شکست کے خوف سے انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ واپس لے لیا ہے۔

بلدیاتی انتخابات:مسیحی برادری کی حماس کی حمایت، فتح تلملا اٹھی

فلسطین میں 8 اکتوبر کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں مقبوضہ مغربی کنارے میں مقیم مسیحی برادری نے اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کی حمایت کا اعلان کیا ہے جس پرفلسطینی اتھارٹی اور صدر محمود عباس کی جماعت تحریک فتح تلملا اٹھی ہے۔