
عالمی برادری خود مختارفلسطینی ریاست کے قیام میں مدد کرے: بلاول
منگل-20-ستمبر-2022
پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے فلسطینی عوام کے حق خود ارادیت اور اسرائیلی قبضہ کے خلاف جدوجہدکیلئے پاکستان کی مکمل حمایت کا اعادہ کرتے ہوئےعالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ خود مختارفلسطینی ریاست کے قیام میں مدد کرے جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو،عالمی برادری کو مصیبت زدہ فلسطینیوں کی حفاظت کرنی چاہئے اور شہری آبادی کے خلاف اسرائیلی مظالم کو روکنے کے لئے فوری طور پر ٹھوس اقدامات کرنے چاہئیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کواو آئی سی کی فلسطین سے متعلق چھ رکنی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔