جمعه 15/نوامبر/2024

بلال کاید

بھوک ہڑتال کی فتح پر حماس کی بلال کاید کو مبارک باد

اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ نے اسرائیلی جیل میں انتظامی حراست کے خلاف 71 دن تک بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال کرنے اور اپنے مطالبات تسلیم کرانےمیں کامیابی پر اسیر بلال کاید، عوامی محاذ اور پوری فلسطینی قوم کو مبارک باد پیش کی ہے۔

مطالبات تسلیم کئے جانے پر فلسطینی اسیر نے 70 روزہ بھوک ہڑتال ختم کر دی

اسرائیلی جیل میں 70 دن مسلسل بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینی اسیر بلال کاید نے مطالبات تسلیم کئے جانے کے بعد بھوک ہڑتال ختم کر دی ہے۔ اسیر کی انتظامی حراست کی مدت 12 دسمبر 2016ء کو ختم ہو گی تاہم اس نے معاہدہ طے پانے کے بعد بھوک ہڑتال روک دی ہے۔

فلسطینی مظاہرین نے رام اللہ میں ریڈ کراس کا مقامی دفتر بند کر دیا

اسرائیلی جیل میں اڑھائی ماہ سے مسلسل بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینی قیدی بلال کاید کے معاملے میں لا پرواہی برتنے پر فلسطینی شہریوں نے اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ریڈ کراس کے خلاف سخت غم وغصے کا اظہار کیا ہے۔

فلسطینی احتجاجیوں نے رام اللہ میں اقوام متحدہ کا مقامی دفتر بند کر دیا

اسرائیلی جیل میں 70 دنوں سے مسلسل بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینی قیدی بلال کاید کے معاملے میں لا پرواہی برتنے پر فلسطینی شہریوں میں اقوام متحدہ کے خلاف سخت غم وغصے کا اظہار کیا ہے۔

بلال کاید سمیت 6 فلسطینیوں کی اسرائیلی زندانوں میں بھوک ہڑتال جاری

اسرائیلی انتظامیہ کے مظالم کے خلاف بہ طور احتجاج صہیونی زندانوں میں چھ فلسطینی قیدی بدستور بھوک ہڑتال جاری رکھے ہوئے ہیں۔ بھوک ہڑتالی اسیران میں قید تنہائی میں ڈالے گئے اسیران اور انتظامی حراست کے تحت پابند سلاسل فلسطینی شامل ہیں۔

صہیونی عقوبت خانوں میں آج سے 120 اسیران کی بھوک ہڑتال شروع

اسرائیلی جیلوں میں صہیونی انتظامیہ کے مظالم بالخصوص اسیران کو دی گئی انتظامی حراست اور قید تنہائی کی سزاؤں کے خلاف بہ طور احتجاج قیدیوں کی بھوک ہڑتال کی تحریک میں شدت آتی جا رہی ہے۔ آج جمعرات سے صہیونی ریاستی دہشت گردی اور انتظامی حراست کی سزاؤں کے خلاف بہ طور احتجاج نفحہ جیل کے 120 قیدی بھوک ہڑتال شروع کر رہے ہیں ۔

فلسطینی طبی وفد کی بھوک ہڑتالی اسیر بلال کاید سے ملاقات

اسرائیلی جیل میں انتظامی حراست کے خلاف ڈیڑھ ماہ سے مسلسل بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینی شہری بلال کاید کی حالت بدستور تشویشناک ہے۔ دوسری جانب فلسطینی طبی وفد نے آج منگل کو مقبوضہ فلسطینی شہر عسقلان میں واقع ’’برزلائی‘‘ اسپتال میں داخل بلال کاید سے ملاقات کی ہے۔

اسرائیلی جیلوں میں فلسطینی اسیران کی بھوک ہڑتال تحریک شدت اختیار کرگئی

اسرائیلی جیلوں میں صہیونی انتظامیہ کے مظالم بالخصوص اسیران کو دی گئی انتظامی حراست اور قید تنہائی کی سزاؤں کے خلاف بہ طور احتجاج قیدیوں کی بھوک ہڑتال کی تحریک میں شدت آتی جا رہی ہے۔ اس وقت صہیونی ریاست کی جیلوں میں کم سے کم 100 فلسطینی بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال جاری رکھے ہوئے ہیں۔

بلال کاید کی بھوک ہڑتال 40 ویں روز میں داخل، حالت بدستور تشویشناک

اسرائیلی جیل میں انتظامی حراست کے تحت قید کیے گئے بھوک ہڑتالی فلسطینی اسیر بلال کاید کی ہڑتال آج چالیسویں روز میں جاری ہے۔ دوسری جانب اسیر کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ بلال کی حالت مزید تشویشناک ہو گئی ہے جب کہ انسانی حقوق کی تنظیموں نے بلال کی زندگی کےحوالے سے تشویش کا اظہار کیا ہے۔

فلسطینی اسیر کی بھوک ہڑتال 35 ویں روز میں جاری، حالت مزید تشویشناک

اسرائیلی حکام کی جانب سے پندرہ سال پابند سلاسل رکھنے کے بعد رہائی کے بجائے فلسطینی نوجوان کو انتظامی حراست میں منتقل کیے جانے کے خلاف اسیر کی بھوک ہڑتال 35 ویں روز میں داخل ہے۔ اطلاعات کے مطابق بھوک ہڑتالی فلسطینی بلال کاید کی حالت مزید تشویشناک ہو چکی ہے۔