چهارشنبه 30/آوریل/2025

بغاوت

تونس میں فوج اور صدر کی منتخب پارلیمنٹ کے خلاف بغاوت

افریقی عرب ملک تونس میں صدر نے منتخب پارلیمنٹ کو ایک ماہ کے لیے معطل کرتے ہوئے پارلیمنٹ ہاؤس فوج کے حوالے کردیا ہے۔ صدر نے وزیراعظم ہشام المشیشی کو بھی برطرف کردیا ہے۔

اردن میں بغاوت کیس میں دو ملزمان کو 15 سال قید کی سزا

اردن میں اسٹیٹ سیکورٹی کورٹ نے فتنہ کیس کے مرکزی ملزم باسم عوض اللہ کو 15 سال جیل کی سزا سنائی ہے۔ وہ شاہی دیوان کے سابق سربراہ اور ملک کے سابق وزیرخزانہ بھی رہ چکے ہیں۔ یہ بات العربیہ نیوز چینل کے نمائندے نے آج پیر کے روز بتائی ہے۔ باسم عوض اللہ پر اردن میں سماجی عدم استحکام اور انتشار پیدا کرنے کا الزام ہے۔ فتنہ کیس کے دوسرے اہم ملزم شریف حسن بن زید کو ایک سال جیل اور 1000 دینار جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے۔ بن زید پر منشیات کے معاملے میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔ بن زید اردن کے فرماں روا شاہ عبداللہ الثانی کے رشتے دار ہیں۔

اردن میں حکومت کے خلاف بغاوت کی کوشش کے الزام میں کئی عہدیدار گرفتار

اردن میں حکام نے سابق ولی عہد شہزادہ حمزہ کو حکومت کا تختہ الٹنے کی سازش کے الزام میں ان کے محل میں نظربند کردیا ہے اور شاہی دیوان کے سابق سربراہ باسم عوض اللہ سمیت بیس افراد کو گرفتارکرلیا ہے۔