
ترکی کے 34 فوجیوں کے بدلے میں بشارالاسد کے 2000 فوجی ہلاک کر دیے
اتوار-1-مارچ-2020
ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن نے کل ہفتے کے روز ایک بیان میں کہا ہے کہ ادلب میں فضائی حملوں میں درجنوں ترک فوجیوں کو قتل کرنے کے وحشیانہ واقعے کے بعد جوابی کارروائی میں ترکی نے بشارالاسد کی فوج کے 2 ہزار سے زیادہ فوجیوں کو ہلاک کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ تازہ کارروائی میں بشارالاسد کی فوج کی 300 گاڑیاں ،کیمیائی ہتھیاروں سمیت اسلحہ کے 7 بڑے گودام تباہ اور کئی ہوائی اڈوں کےرن وے تباہ کردیے ہیں۔