
اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی کی سرحد پر ایک بریگیڈ فوج تعینات کر دی
اتوار-5-مئی-2019
اسرائیلی فوج نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں ایک بریگیڈ فوج تعینات کر دی ہے۔ عبرانی میڈیا کےمطابق فوج نے انفنٹری بریگیڈ 7 کو غزہ کی سرحد پرتعینات کیا ہے۔ یہ پیش رفت ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب دوسری جانب اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی پرفضائی اور زمینی حملے شروع کردیے ہیں۔