
برھان ۔ نیتن یاھو مُلاقات پر سوڈانی عوام جرات مندانہ رد عمل
جمعرات-6-فروری-2020
حال ہی میں سوڈان کی خود مختار کونسل کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل عبدالفتاح البرھان نے افریقی ملک یوگنڈا کے دورے پر آئے اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو سے ملاقات کی۔ یہ ملاقات ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے ابھی ابھی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نام نہاد مشرق وسطیٰ امن منصوبے 'صدی کی ڈیل' کی بازگشت بھی دھیمی نہیں پڑی ہے۔ امریکی منصوبے کو نہ صرف فلسطینی قوم ، عرب ممالک، عالم اسلام بلکہ یورپی ممالک نے بھی مسترد کر دیا ہے۔