برج البراجنہ جہاں فلسطینیوں کی موت زندگی سے زیادہ مشکل ہوچکی
منگل-10-مارچ-2020
لبنان میں فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے قائم کردہ کیمپوں میں بسنے والے فلسطینیوں کی زندگی اور موت دونوں ہی مشکل ہو چکی ہیں۔ ان پناہ گزین کیمپوں میں دارالحکومت بیروت میںقائم ایک کیمپ کو 'برج البراجنہ'کا نام دیا جاتا ہے۔ کہنے کوتویہ ایک مہاجر کیمپ ہے مگر اس میں آباد فلسطینی پناہ گزینوں کو بنیادی انسانی ضروریات تک دستیاب نہیں ہیں۔ حتیٰ کہ اس کے باسیوں کی جس طرح زندگی مشکل ہوچکی ہے ۔ اسی طرح ان کی بھی مشکلات سے دوچار ہے۔ مرنے کے بعد فلسطینی پناہ گزینوں کو تدفین کے لیے دو گز زمین بھی دستیاب نہیں۔