
عراق میں پرتشدد مظاہرے، 15 ہلاکتیں، اسپتال زخمیوں سے بھر گئے
جمعہ-4-اکتوبر-2019
بغداد میں انسداد ہنگامہ آرائی فورس نے جمعرات کے روز درجنوں مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ایک بار پھر ہوائی فائرنگ کی۔ یہ مظاہرین جمعرات کو علی الصبح کرفیو نافذ ہو جانے کے باوجود دارالحکومت کے وسط میں واقع تحریر اسکوائر پر ٹائروں کو آگ لگانے میں مصروف تھے۔