جمعه 15/نوامبر/2024

بحری ناکہ بندی

سات اکتوبر کے بعد 34 اسرائیلی، برطانوی، امریکی جہازوں کو نشانہ بنایا

یمن کی مزاحمتی فورس انصار اللہ نے بدھ کے روز اعلان کیا کہ انہوں نے 7 اکتوبر کو غزہ پر جنگ شروع ہونے کے بعد سے اب تک 34 اسرائیلی، امریکی اور برطانوی جہازوں کو نشانہ بنایا ہے۔

بھارت کے قریب اسرائیلی بحری جہاز پر ڈرون حملہ، جہازکو آگ لگ گئی

بھارت سے متصل سمندر میں اسرائیلی بحری جہاز کے ساتھ بغیر پائلٹ کے ڈرون ٹکرا جانے سے جہاز کو آگ لگ گئی ۔ کیمکلز سے لدے اس جہاز کو زیادہ نقصان سے بچا لیا گیا ہے۔

حماس کا اسرائیلی بحری جہازوں کو روکنے کے یمنی فیصلے کا خیرمقدم

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] نے یمنی فوج کی طرف سے اسرائیلی ریاست کے بحری جہازوں اور صہیونی ریاست کی طرف آنے والے کسی بھی دوسرے ملک کے بحری جہاز کو بحر احمر اور بحر عرب میں روکنے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔

یمنی فورسز کا اسرائیلی بحری جہازوں کے گزرنے پر پابندی کا اعلان

یمن کی مسلح افواج نے اعلان کیا ہے کہ وہ کسی بھی قومیت کے صہیونی ریاست کی طرف جانے والے بحری جہازوں کے گذرنے سے روکیں گے۔ان کا کہنا ہے کہ جب تک غزہ کی پٹی میں خوراک اور ادیات کی فراہمی یقینی نہیں بنائی جاتی اس وقت تک اسرائیل کی طرف جانے والے کسی بھی جہاز کو روک دیا جائے گا۔

اسرائیل نے غزہ کی مکمل بحری ناکہ بندی کر دی

قابض اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے علاقے کی مکمل بحری ناکہ بندی کردی ہے جس کے بعد غزہ کے ہزاروں ماہی گیروں‌کو سمندر میں مچھلیوں کے شکار سے روک دیا گیا ہے۔

غزہ کی بحری ناکہ بندی توڑنے کی کوشش،20 فلسطینی زخمی

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کی شمالی سرحد پربحری ناکہ بندی توڑنے کی کوشش کرنے والے فلسطینیوں پراسرائیلی فوج نے اندھا دھنا فائرنگ اور آنسوگیس کی شیلنگ کی جس کے نتیجے میں 20 شہری زخمی ہوگئے۔ یاد رہے کہ غزہ کی بحری ناکہ بندی توڑنے کی یہ ایک اور کوشش تھی جسے صہیونی حکام نے ناکام بنا دیا۔

غزہ کی بحری ناکہ بندی توڑنے کی کوشش،11 فلسطینی زخمی

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کی شمالی سرحد پربحری ناکہ بندی توڑنے کی کوشش کرنے والے فلسطینیوں پراسرائیلی فوج نے اندھا دھنا فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 11 شہری زخمی ہوگئے۔ یاد رہے کہ غزہ کی بحری ناکہ بندی توڑنے کی یہ گیارہویں کوشش تھی جسے صہیونی حکام نے ناکام بنا دیا۔