چهارشنبه 30/آوریل/2025

بحرین

بحرین کے اپوزیشن لیڈر اور ان کے دو ساتھیوں کو عمرقید کی سزا

بحرین کی عدالت نے نے حزب اختلاف کی جماعت جمعیۃ الوفاق کے سربراہ علی سلمان اور اس کے دو ساتھیوں کی عمر قید کی سزا کی توثیق کر دی ہے۔ تینوں افراد پر قطر کے لیے مخبری انجام دینے اور دفاعی راز حوالے کرنے کا الزام ہے۔

بحرین کی اسرائیلی وزیر کو با ضابطہ دورے کی دعوت

خلیجی ریاست بحرین نے اسرائیلی وزیر معاشیات کو باضابطہ طور پر منامہ کے سرکاری دورے کی دعوت دی ہے جو انہیں موصول ہوگئی ہے۔ اسرائیلی وزیر ایلی کوھین کو یہ دعوت آئندہ ساہ منامہ میں‌ ہونے والی بین الااقوامی کانفرنس میں شرکت کے لیے دی گئی ہے۔

بحرین کی اسرائیلی وزیرمعاشیات کو دورے کی دعوت

خلیجی ریاستوں کی جانب سے صہیونی ریاست کے ساتھ تعلقات کے قیام کے لیے صہیونی حکام سے رابطے جاری ہیں۔ ایسے لگتا ہے کہ خلیجی ممالک کو اسرائیلی سے دوستی کا بخار چڑھ گیا ہے۔ اومان اور امارات کے بعد اب خلیجی ریاست بحرین نے بھی اسرائیلی وزیر معاشیات کو اپنے ہاں دورے کے دعوت دی ہے۔ چند روز قبل اسرائیلی وزیر مواصلات بھی بحرین کا دورہ کرچکا ہے۔

نیتن یاھو کی اومانی وزیرخارجہ سے خفیہ ملاقات، بحرین کا بھی دورہ متوقع

اسرائیل کے عبرانی‌ٹی وی چینلوں کی جانب سے انکشاف کیا گیا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے رواں سال فروری میں جرمنی کے شہر میونخ میں متحدہ عرب امارات کی رویاست اومان کے وزیرخارجہ یوسف بن علوی سے ملاقات کی تھی، تاہم اس ملاقات کو صیغہ راز میں رکھا گیا تھا۔ ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق نیتن یاھو عن قریب خلیجی ریاست بحرین کا بھی دورہ کریں‌گے۔

اومان کے بعد نیتن یاھو کا بحرین کا متوقع دورہ

اسرائیل کے کثیرالاشاعت عبرانی اخبار "یدیعوت احرونوت" نے انکشاف کیا ہے کہ وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو خلیجی ممالک کے ساتھ سفارتی تعلقات کے قیام کے لیے منظم انداز میں مہم چلا رہے ہیں۔ اخباری رپورٹ کے مطابق نیتن یاھو کے سلطنت اومان کے سرکاری دورے کے بعد اب اسرائیلی وزیراعظم بحرین کا بھی دورہ کرنے کی تیاری کررہے ہیں۔

پولیس اہلکاروں کے قتل پربحرین میں تین ملزمان کا سرقلم

بحرین میں تین مجرموں کو تین پولیس اہلکاروں کے قتل کے جرم میں فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے موت سے ہم کنار کردیا گیا ہے۔

صہیونی وفد کا بحرین میں استقبال، حماس کی مذمت

اسرائیل کے ایک ثقافتی وفد کے خلیجی ریاست کےدورے اور منامہ میں صہیونیوں کے سرکاری سطح پر استقبال پر فلسطینی عوامی اور سیاسی حلقوں میں شدید رد عمل سامنے آیا ہے۔