چهارشنبه 30/آوریل/2025

بحرین

اسرائیل سے تعلق کے رد عمل میں فلسطین نے بحرین سے سفیر واپس بلالیا

خلیجی ریاست بحرین کی جانب سے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کےقیام کے رد عمل میں فلسطینی اتھارٹی نے منامہ میں تعینات اپنا سفیر واپس بلا لیا ہے۔

اسرائیل سے دوستی، بحرینی عوام اور حکمران مدمقابل

خلیجی ریاست بحرین کی حکومت کی جانب سے اسرائیل کو تسلیم کرنے اور صہیونی ریاست کے ساتھ ہرسطح پر تعلقات استوار کرنے کے اعلان پر بحرین کے امریکا اور اسرائیل نواز حکمران اور عوام ایک دوسرے کے مد مقابل ہیں۔ بحرینی قوم اور اس کے تمام طبقات کی اکثریت حکومت کے اسرائیل سے دوستی کے اعلان کے خلاف ہے۔

امارات کے بعد بحرین نے بھی غاصب اسرائیل سے تعلقات استوار کرلیے

متحدہ عرب امارات کے بعد خلیجی ریاست بحرین نے بھی اسرائیل کو تسلیم کرتے ہوئے غاصب صہیونی ریاست سے دو طرفہ تعلقات استوار کرنے کا اعلان کیا ہے۔

بحرین کا اسرائیل سے معاہدہ عرب لیگ کی شرمناک شکست کا نتیجہ ہے: حماس

اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' نے خلیجی ریاست بحرین کی جانب سے قابض صہیونی ریاست کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کے قیام کے اعلان کی شدید مذمت کی ہے۔ حماس کا کہنا ہے کہ اسرائیل سے دوستانہ مراسم قائم کرنے والے امارات اور بحرین کے حکمران عالم اسلام اور عرب دنیا میں بے نقاب ہوچکے ہیں۔ ان کی اصلیت پوری دنیا کے سامنے آچکی ہے۔

موساد چیف امارات کےدورے کےبعد بحرین پہنچ گئے

اسرائیل کے بدنام زمانہ بیرون ملک خفیہ آپریشن کے ذمہ دار اداے 'موساد' کے سربراہ یوسی کوہن متحدہ عرب امارات کےدورے اور اماراتی حکام سے ملاقاتوں کے بعد خلیجی ریاست بحرین پہنچ گئے ہیں۔ موساد چیف نے بدھ کے روز امارات کے دورے کے دوران اماراتی ولی عہد الشیخ محمد النھیان سے ملاقات کی تھی۔

بحرین میں جہاز رانی کے تحفظ کانفرنس میں اسرائیلی وفد کی شرکت

اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق خلیجی ریاست بحرین میں منعقدہ بین الاقوامی اور علاقائی جہاز رانی کانفرنس میں اسرائیلی وفد بھی شرکت کرے گا۔

بحرین ۔ اسرائیل دوستی کھل سامنے آ گئی

اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق خلیجی ریاست بحرین کے وزیرخارجہ خالد بن احمد آل خلیفہ نے جمعرات کے روز امریکا میں اسرائیلی وزیرخارجہ یسرائیل کاٹزسے ملاقات کی۔ خلیجی ریاست بحرین کی طرف سے صہیونی ریاست کےساتھ دوستی کی یہ کھلم کھلا کوشش ہے۔

اسرائیل خطے میں نئے ‘سائیکس پیکو’ معاہدے کی کوشش کر رہا ہے

خلیجی ریاست بحرین کے ایک سینیر دانشور اور تجزیہ نگار نے امریکا کے 'صدی کی ڈیل' منصوبے کو خطے کے لیے خطرناک قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اسرائیل خطے میں ایک نئی تقسیم کے لیے 'سائیس پیکو' طرز کا نیا معاہدہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ اسرائیل کے اس مجوزہ منصوبے میں تمام عرب ممالک شامل ہیں۔

حماس کی بحرینی وزیر خارجہ کے غیر ذمہ دارانہ بیان کی شدید مذمت

اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' نے خلیجی ریاست بحرین کے وزیرخارجہ خالد بن احمد آل خلیفہ کے اسرائیلی ریاست سے تعلقات کی حمایت میں جاری کردہ بیان کو غیرذمہ دارانہ قرار دے کر اس کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

بحرینی عوام کی طرف سے مناما کانفرنس مسترد کرنے کا خیر مقدم

اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے غزہ میں اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی کی ثالثی کرنے والے ملکوں قطر، مصر اور اقوام متحدہ پر زور دیا ہے کہ وہ اسرائیل کو جنگ بندی معاہدے کا پابند بنانے کے لیے صہیونی ریاست پر دبائو ڈالیں۔