چهارشنبه 30/آوریل/2025

بحرین

بحرینی ولی عہد اورنیتن یاہو کے مابین مشترکہ تعاون پر تبادلہ خیال

خلیجی ریاست بحرین کے ولی عہد شہزادہ سلمان بن حمد آل خلیفہ نے منگل کے روز اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کے ساتھ ٹیلیفون پر بات چیت کی۔ دونوں رہ نمائوں‌ نے امن مساعی جاری رکھنے، خطے میں استحکام اور خوش حالی کے لیے اقدامات پر اتفاق کیا۔

منفی پروپیگنڈہ مسترد، قطرکا کھل کر اسرائیل کو تسلیم نہ کرنے کا اعلان

خلیجی ریاست قطر نے بعض ذرائع ابلاغ میں آنے والی ان افواہوں کومسترد کردیا ہے جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ قطری‌حکومت بھی بحرین اور امارات کی طرح اسرائیل کو تسلیم کرنے پرغور کررہی ہے۔

اسرائیل کے ساتھ دوستی، بحرینی عوام حکومت کے خلاف اٹھ کھڑی ہوئی

خلیجی ریاست بحرین میں حکومت کی طرف سے اسرائیل کو تسلیم کرنے کے اعلان اور صہیونی ریاست کےساتھ معاہدے کرنے کے خلاف عوامی سطح پر احتجاجی مظاہرے شرو ہوگئے ہیں۔ کل جمعہ اور آج ہفتے کے روز بھی منامہ میں حکومت کے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کے قیام کے خلاف مظاہرے ہوئے۔ مظاہرین نے حکومت کے خلاف مردہ باد کے نعرے لگائے۔

امارات اور بحرین کے حکمرانوں نے القدس کے ساتھ غداری کی: حماس

اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' نے متحدہ عرب امارات اور بحرین کی جانب سے اسرائیل کو تسلیم کرنے اور صہیونی ریاست کے ساتھ تعلقات استوار کرنے کی سازش کو مسترد کردیا ہے۔ حماس کا کہنا ہے کہ امریکا کی سرپرستی میں اسرائیل کو تسلیم کرنے والے اماراتی اور بحرینی حکمران غدار اور خائن ہیں۔ انہوں‌نے فلسطینی قوم اور القدس کے ساتھ غداری اور خیانت کی ہے۔ تاریخ ان کے اس جرم کو معاف نہیں ‌کرے گی۔

ٹرمپ کی موجودگی میں امارات ،بحرین کے اسرائیل سے امن سمجھوتوں پر دستخط

متحدہ عرب امارات اور بحرین نے اسرائیل کے ساتھ وائٹ ہاؤس میں منعقدہ ایک خصوصی تقریب میں امن معاہدوں پر دست خط کردیے ہیں۔اس طرح ان دونوں ممالک کے اسرائیل کے ساتھ باضابطہ طور پر معمول کے تعلقات استوار ہوگئے ہیں۔

اسرائیلی وزیر دفاع کی اپنے بحرینی ہم منصب کو اسرائیل کے دورے کے دعوت

اسرائیلی وزیر دفاع اور سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ بینی گانٹزنے اپنے بحرینی ہم منصب عبداللہ النعیمی سے ٹیلیفون پربات کرتےہوئے انہیں صہیونی ریاست کے دورے کی دعوت دی ہے۔

بحرین کے حکمرانوں کو اسرائیل سے دوستی کی قیمت چکانا ہوگی: ایران

اسلامی جمہوریہ ایران نے خبردار کیا ہے کہ بحرین کے حکمرانوں کو اسرائیل کے ساتھ دوستی کی بھاری قیمت چکانا ہوگی۔

اسرائیل کا جلد بحرین میں اپنا سفارت خانہ کھولنے کا اعلان

اسرائیلی وزارت خارجہ کے ایک سینیر عہدیدار نے کہا ہے کہ ان کا ملک آئندہ منگل کو اسرائیل کے ساتھ دو طرفہ معاہدے پر دستخط کے بعد جلد ہی مناما میں اپنا سفارت خانہ کھول دے گا۔

بحرین نےاسرائیل کوتسلیم کرکے عرب دنیا کی ریڑھ کی ہڈی پرضرب لگائی:اشتیہ

فلسطینی اتھارٹی کے وزیراعظم محمد اشتیہ نے خلیجی ریاست بحرین کی طرف سے اسرائیل کو تسلیم کرنے اور صہیونی ریاست کے ساتھ تعلقات استوار کرنے کی شدید مذمت کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ بحرین نے اسرائیل کو تسلیم کرکے عرب دنیا کی ریڑھ کی ہڈی پروارکیا ہے۔ بحرین کا فیصلہ مسجد اقصیٰ پر صہیونی دشمن کی یلغار میں معاونت اور یہودی آباد کاری کے جرم کو سند جواز فراہم کرنے کے مترادف ہے۔

اسرائیل سے تعلق قائم کرکے بحرین نے پوری مسلم امہ کے ساتھ بد عہدی کی

ترکی نے خلیجی ریاست بحرین اسرائیل کے ساتھ تعلقات کے قیام کے اعلان کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ انقرہ کا کہنا ہے کہ بحرین نے اسرائیل کو تسلیم کرکے نہ صرف فلسطینی قوم پربلکہ پوری مسلم امہ کے ساتھ کیے گئے معاہدوں کی خلاف ورزی اور بد عہدی کی ہے۔