چهارشنبه 30/آوریل/2025

بحرین

بحرینی، امریکی اور اسرائیلی وفود کے رواں ‌ہفتے القدس میں مذاکرات

اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ ‌نے انکشاف کیا ہے کہ رواں ہفتے خلیجی ریاست بحرین کے وفود القدس پہنچ رہے ہیں جہاں وہ امریکی اور اسرائیلی وفود کےساتھ صہیونی ریاست اور بحرین کے درمیان تعلقات کو مزید فروغ دینے پر تبادلہ خیال کریں گے۔

بحرینی وزیراعظم کا امریکا میں انتقال، سلمان بن حمد نئے وزیراعظم مقرر

بحرین کے فرماں روا شاہ حمد بن عیسی آل خلیفہ نے بدھ کی شام جاری ایک شاہی فرمان کے ذریعے مملکت کے ولی عہد اور نائب سپریم کمانڈر شہزادہ سلمان بن حمد بن عيسى آل خليفہ کو نیا وزیر اعظم مقرر کیا ہے۔

اسرائیلی کنیسٹ نے بحرین کے ساتھ معاہدے کی منظوری دے دی

اسرائیلی 'کنیسٹ' نے ستمبر میں امریکا کی کوششوں سے اسرائیل اور خلیجی ریاست بحرین کے درمیان طے پائے دو طرفہ معاہدے کی باقاعدہ منظوری دے دی ہے۔

عرب حکمرانوں کی اسرائیل سے دوستی کے پیچھے اقتدار چھن جانے کا خوف

اسرائیل کو تسلیم کرنے اور صہیونی ریاست کے ساتھ تعلقات کے قیام کے بعد بحرین اور صہیونی ریاست کے درمیان فضائی سروس کا آغاز ہوگیا ہے مگر مبصرین کا کہنا ہے کہ صہیونی ریاست اور بحرین کے درمیان فضائی سروس کا فائدہ بحرین کو نہیں بلکہ اس سے واحد مستفید صرف صہیونی ریاست ہوگی۔

صہیونی ریاست کی حکومت نے بحرین سے معاہدے کی منظوری دے دی

اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کی کابینہ نے بحرین سے معمول کے تعلقات استوار کرنے کے لیے معاہدے کی منظوری دے دی ہے۔ اس کے بعد اگلے مرحلے میں اس پر اسرائیلی کنیسٹ اس کی توثیق کے لیے رائے شماری کی جائے گی۔

اسرائیل-بحرین کے درمیان 11 سالہ خفیہ مراسم کا انکشاف

اسرائیل ذرائع ابلاغ نے صہیونی ریاست اور خلیجی ریاست بحرین کے درمیان گذشتہ 11 سال سے جاری خفیہ مراسم کا انکشاف کیا ہے۔

بحرین ۔اسرائیل میں معاہدے کے لیے صہیونی، امریکی وفود کی منامہ آمد

اسرائیل اور خلیجی ریاست بحرین کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کے لیے باضابطہ طور پر آج اتوار 18 اکتوبر کو منامہ میں معاہدے کی دستاویزات پر دستخط ہو رہے ہیں۔ اس مقصد کے لیے کل ہفتے کی شام امریکا اور اسرائیل کے وفود مناما پہنچ چکے ہیں۔

امارات کے بعد بحرین کا بھی مال بردار جہاز صہیونی ریاست بھیجنے کا فیصلہ

اسرئیلی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے بعد خلیجی ریاست بحرین نے بھی پہلا مال برادر جہاز خلیفہ بن سلمان بندرگاہ سے اسرائیل کی حیفا بندرگاہ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

امارات اور بحرین لے حکمران ‘خائن’ اور ‘غدار ‘ ہیں: ھشام ابو محفوظ

سمندر پار فلسطینیوں کی نمائندہ تنظیم'پیپلز جنرل کانفرنس' کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل ھشام ابو محفوظ نے کہا ہے کہ صہیونی ریاست کے عرب ممالک کے ساتھ تعلقات کا محرک امریکا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امارات اور بحرین کے حکمرانوں نےاسرائیل کو تسلیم کرکے صہیونی دہشت گرد ریاست کے ساتھ دوستی اور مسلم امہ کے ساتھ خیانت اور غداری کی ہے۔

دوطرفہ ‘امن معاہدے’ کے مسودے کی تیاری کے لیے اسرائیلی وفد بحرین روانہ

اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ میں آنے والی خبروں میں بتایا گیا ہے کہ حکومت کا ایک اعلیٰ سطحی وفد خلیجی ریاست بحرین روانہ ہوگیا ہے۔ یہ وفد دونوں ملکوں کے درمیان طے پانے والے امن معاہدے کے حتمی مسودے پر بات چیت کرے گا۔