چهارشنبه 30/آوریل/2025

بحرین کانفرنس

جنرل لیبر یونین کی ‘صدی کی ڈیل’ کوفلسطین کے خلاف سازش اورخیانت قراردیا

عرب ملک تیونس کی سب سےبری جنرل لیبریونین نے 'صدی کی ڈیل' کی امریکی اور صہیونی سازش کو فلسطینی قوم کے خلاف عالمی استعماری سازش اور فلسطین کو دنیا کے نقشے سے مٹانے کی منصوبہ بندی قرار دیا ہے۔

فلسطین اور لبنان نے متفقہ طور پر منامہ کانفرنس مسترد کر دی

لبنان اور فلسطین کے ایکشن گروپس نے ایک امریکا کی دعوت پر آج منگل کو بحرین کے دارالحکومت منامہ میں ہونے والی اقتصادی کانفرنس اور اس کے نتائج مسترد کر دیے ہیں۔

بحرین کانفرنس میں فلسطینیوں کی نمائندگی کرنے والے غداران وطن!

آج 25 جون کو خلیجی ریاست بحرین کے دارالحکومت منامہ میں امریکا کی دعوت پر اقتصادی کانفرنس کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ اس کانفرنس کا مقصد فلسطینی قوم کے حقوق غصب کرنے ارض فلسطین پر صہیونی ریاست کا غاصبانہ قبضہ کرانے کی راہ ہموار کرنا ہے۔

‘بحرین کانفرنس فلسطینی حقوق کی سودے بازی کے لیے رشوت دینے کے مترادف’

امریکا کے فلسطینیوں اور اسرائیل کے درمیان تنازعات کے حل کے لیے تجویز کردہ نام نہاد امن منصوبے صدی کی ڈیل اور اسی ضمن میں بحرین کے دارالحکومت منامہ میں ہونے والی اقتصادی کانفرنس کی فلسطین بھر میں مذمت جاری ہے۔

منامہ کانفرنس کے فیصلے کاغذ کی پرچی کے سوا کچھ نہیں ہوں گے:حماس

اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' نے بحرین کے دارالحکومت منامہ میں کل 25 جون کو شروع ہونے والی بین الاقوامی اقتصادی کانفرنس کو ایک بار پھر مسترد کر دیا ہے۔ حماس کا کہنا ہے کہ منامہ کانفرنس میں ہونے والے فیصلے اور اعلانات کاغذی حیثیت کے سوا کچھ نہیں ہوں‌ گے۔ ان کی حیثیت کاغذ پر موجود سیاہی تک محدود ہوگی۔ ان پر عمل درآمد نہیں کرانے دیا جائے گا۔

اسلامک ایکشن فرنٹ نے بحرین کانفرنس میں اردن کی شرکت کے اعلان کی مذمت

اردن میں اخوان المسلمون کے سیاسی ونگ اسلامک ایکشن فرنٹ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں حکومت کے اس اعلان کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ عمان بحرین کے دارالحکومت منامہ میں ہونے والی متنازع اقتصادی کانفرنس میں شرکت کرے گا۔

ارض فلسطین برائے فروخت نہیں!

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی انتظامیہ قضیہ فلسطین کو اقتصادی اور مالی منصوبوں کے ذریعے جس ساز کی آڑ میں دبانے کی کوشش کر رہی ہے میڈیا میں اسے 'صدی کی ڈیل' کا نام دیا جاتا ہے۔

لاطینی امریکا: فلسطینی اتحاد کا ‘صدی کی ڈیل’ کے خلاف کوششوں کا مطالبہ

لاطینی امریکا میں مقیم فلسطینی برادری نے امریکا کے 'صدی کی ڈیل' منصوبے کے خلاف قومی یکجہتی پر زور دیا ہے۔

کوشنر نے ‘منامہ کانفرنس’ کے اہداف بتا دیے: ترجمان حماس

اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' کے ترجمان عبداللطیف القانوع نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر جیرڈ کوشنر نے منامہ کانفرنس کے اہداف خود بتا دیے ہیں۔

بحرین کانفرنس پر فلسطین بھر میں احتجاجی مظاہروں وہڑتال کا اعلان

فلسطینیوں‌ کے حقوق کی نفی اور نام نہاد اقتصادی پیکج کے لیے بحرین کے دارالحکومت منامہ میں 25 اور 26 جون کو ہونے والی اقتصادی کانفرنس کے موقع پر فلسطین بھر میں احتجاجی مظاہرے اور ملک گیر ہڑتال کی اپیل کی گئی ہے۔