جمعه 15/نوامبر/2024

بحرین کانفرنس

‘بحرین کانفرنس’ مفروضوں پر کھڑی کھوکھلی عمارت!

وائٹ ہائوس کی ویب سائٹ پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سینیر مشیر اور داماد جیرڈ کشنر کا مشرق وسطیٰ کے حوالے سے تیار کردہ 38 صفحات پر مشتمل پلان شائع کیا گیا۔ اس پلان میں فلسطین کے لیے جاپان اور جنوبی کوریا کی مثال دی جا رہی ہے۔ کشنر کے پروگرام میں کیا کچھ تھا اور کیا نہیں تھا۔ اس کی تفصیل کچھ یوں ہے۔

فلسطینیوں سے یکجہتی کے طور پر مناما کانفرنس میں شرکت نہیں کی: کویت

کویت کے نائب وزیرخارجہ خالد الجار اللہ نے کہا ہےکہ جون کے آخری ہفتے میں خلیجی ریاست بحرین کی میزبانی میں ہونے والی عالمی اقتصادی ورکشاپ میں فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر شرکت نہیں کی۔ بائیکاٹ کا مقصد قضیہ فلسطین کی اصولی حمایت اور فلسطینیوں‌ کے موقف کی تائید کرنا تھا۔

‘مناما کانفرنس’ ناکام تجربہ ثابت ہوگی: اسرائیلی تجزیہ نگار

اسرائیل کے ایک سینیر تجزیہ نگارسیور پلاٹزکر نے خلیجی ریاست بحرین میں ہونے والی نام نہاد اقتصادی کانفرنس کو امریکا اور اسرائیل کا ایک نیا ناکام تجربہ قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ مناما کانفرنس مایوس کن اور ایک ناکام تجربہ ہے جس کا امریکا اور اسرائیل کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔

‘بحرین کانفرنس’ ۔۔ صدی کی ڈیل کے لیے معاشی دروازے کا استعمال!

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دعوت پر جون کے آخری ہفتے میں خلیجی ریاست بحرین میں ایک نام نہاد اقتصادی کانفرنس منعقد کی گئی۔ دو روزہ کانفرنس کے انعقاد کا مقصد فلسطینیوں کو معاشی سہولیات دے کر انہیں اپنے حق خود ارادیت کے مطالبے سے باز رکھنے کی کوشش ہے۔

فلسطینی قوم کو عربوں اور اسرائیلی ریاست کےدرمیان پُل نہیں‌بننے دیں‌ گے

سابق فلسطینی وزیر اور اسلامی تحریک مزاحمت'حماس' کے سینیر رہ نما وصفی قبھا نے کہا ہے کہ عرب ممالک اور اسرائیل فلسطینی قوم کو باہمی تعلقات کے لیے پل بنانے کی کوشش کررہے ہیں مگر فلسطینیوں کو عربوں اور اسرائیلیوں کے درمیان پل نہیں‌بننے دیا جائے گا۔

‘فلسطین مال تجارت نہیں کہ اس کی خرید و فرخت کے لیے قیمت لگائی جائے’

جمہوریہ لبنان کے مفتی اعظم الشیخ عبداللطیف دریان نے کہا ہے کہ تمام عرب ممالک کے درمیان اتحاد اور یگانگت 'صدی کی ڈیل' کی سازش کو ناکام بنانے کے لیے موثر رکاوٹ بن سکتی ہے۔

مراکش کا اچانک ‘بحرین کانفرنس’ میں شرکت کا فیصلہ

مراکش کی حکومت نے سوموار کی شام اچانک اعلان کیا کہ وہ منگل کے روز خلیجی ریاست بحرین کی میزبانی میں منعقد ہونے والی اقتصادی کانفرنس میں شرکت کرے گا۔

مناما کانفرنس کے خلاف فلسطین میں ملک گیراحتجاج،اسرائیلی فوج کا تشدد

امریکا کی دعوت پر آج خلیجی ریاست بحرین کے دارالحکومت مناما میں ہونے والی اقتصادی کانفرنس کے خلاف فلسطین میں بہ طور احتجاج ہڑتال، مظاہرے اور جلوس نکالے جا رہے ہیں۔ دوسری جانب قابض صہیونی فوج نے فلسطینی مظاہرین کے خلاف طاقت کا استعمال شروع کیا ہے جس میں متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

‘پی ایل او’ کی مناما کانفرنس کی مخالفت، عرب ممالک سے بائیکاٹ کی اپیل

تنظیم آزادی فلسطین'پی ایل او' نے امریکا کی دعوت پر بحرین میں ہونے والی عالمی اقتصادی کانفرنس کی مذمت کرتے ہوئے ممال کی قیادت سے اس کانفرنس کے بائیکاٹ کا مطالبہ کیا ہے۔

علماء‌ کی صدی کی ڈیل اور بحرین کانفرنس کے خلاف مظاہروں کی اپیل

مسلمان ممالک میں کی 25 عالمی تنظیموں‌ نے فلسطینیوں‌ کے خلاف امریکا کے'صدی کی ڈیل' اور بحرین میں ہونے والی کانفرنس کےخلاف عالم گیر مظاہروں کی اپیل کی ہے۔