جمعه 15/نوامبر/2024

بحرین کانفرنس

مناما کانفرنس’صدی کی ڈیل’ کے سیاسی پروگرام کی ناکامی کا اعلان ہے

اسلامی تحریک مزاحمت'حماس' کے سمندر پار امور کے نائب صدر محمد نزال نے کہا ہے کہ بحرین کی میزبانی میں ہونے والی امریکی اقتصادی کانفرنس 'صدی کی ڈیل' کے امریکی منصوبے کے سیاسی پروگرام کی ناکامی کا اعلان ہے۔

بحرین کانفرنس: کیا عرب ۔ اسرائیل دوستی سروس کا سفر شروع ہوچکا؟

بعض عرب حکومتوں بالخصوص خلیجی ممالک تیزی سے اسرائیل کے ساتھ تعلقات استوار کرنے کی دوڑ میں مگن ہیں۔ ان ملکوں نے اس حقیقت فراموش کر دیا ہے کہ اسرائیل ایک غاصب ریاست ہے جو فلسطینیوں اور عربوں کی لاشوں، ان کے حقوق غصب کرنے اور 70 برسوں سے مظالم کے ساتھ کھڑی ہے۔

اسرائیل خطے میں نئے ‘سائیکس پیکو’ معاہدے کی کوشش کررہا ہے:بحرینی دانشو

خلیجی ریاست بحرین کے ایک سینیر دانشور اور تجزیہ نگار نے امریکا کے 'صدی کی ڈیل' منصوبے کو خطے کے لیے خطرناک قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اسرائیل خطے میں ایک نئی تقسیم کے لیے 'سائیس پیکو' طرز کا نیا معاہدہ کرنے کی کوشش کررہا ہے۔ اسرائیل کے اس مجوزہ منصوبے میں تمام عرب ممالک شامل ہیں۔

‘ڈیل آف دی سنچری’ فلسطین پر قبضہ قانونی بنانیکی سازش: قومی کانفرنس

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیر اہتمام قومی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا ہے کہ 'ڈیل آف دی سنچری' فلسطین پرقبضے کوقانونی شکل دینے کی عالمی صہیونی سازش ہے، اس ڈیل کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں، بھارت میں بیس کروڑ مسلمانوں کی حالت زار اور مقبوضہ کشمیر میں مظالم پر بھی کانفرنس شدید تشویش کا اظہار کیا گیا۔

اسرائیلی سرنگ کی تقریب میں‌امریکیوں کی شرکت بحرین کانفرنس کا نتیجہ ہے

اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' نے مقبوضہ بیت المقدس میں‌ یہودی مذہبی زائرین کے لیے ایک سرنگ کے افتتاح میں امریکی سفیر ڈیوڈ اور مشرق وسطیٰ کے لیے امریکی ایلچی جیسن گرین بیلٹ کی شرکت کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے حال ہی میں بحرین میں ہونے والی نام نہاد امریکی اقتصادی ورکشاپ کا نتیجہ قرار دیا۔

اسرائیل سے تعلقات کی ‘نارملائزیشن’ میں عرب اقوام اور حکمراں مد مقابل

حالیہ عرصے کے دوران ایک طرف عرب حکمران اپنے اقتدار کی بقاء کے لیے امریکی اور صہیونی لابی کی وفاداری کرتے ہوئے صہیونی ریاست کے ساتھ تعلقات استوار کرنے کے لیے لپکے چلے جا رہے ہیں تو دوسری طرف عرب اقوام اور ان کی اصل روح نے صہیونی ریاست کے ساتھ تعلقات کی کوششوں کو مسترد کر دیا ہے۔

فلسطینی اتھارٹی نے بحرین کانفرنس میں شرکت پر گرفتار تاجر رہا کر دیا

فلسطینی اتھارٹی نے جون کے آخری ہفتے میں بحرین میں امریکی دعوت پربلائی گئی اقتصادی کانفرنس میں شرکت کے بعد گرفتار کیے گئے فلسطینی تاجر کو رہا کردیا ہے۔ فلسطینی کاروباری شخصیت صلاح ابو میالہ کو گذشتہ روز فلسطینی اتھارٹی کی پولیس نے کچھ دیر کے لیے حراست میں لیا جس کے بعد اسے رہا کیا گیا۔ دشمن کے ایجنٹ کی رہائی امریکی مطالبے پرعمل میں لائی گئی۔

جیرڈ کشنر کا اقتصادی منصوبہ حقیقت نہیں ‘سراب اور دھوکہ’ ہے

امریکی اخبار'نیویارک ٹائمز' نے اپنی رپورٹ میں کہا ہےکہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد اور ان کے سینیر مشیر جیرڈ کشنر کا مشرق وسطیٰ‌کے لیے معاشی منصوبہ نہ پورا ہونے والا خواب ہے۔ زمین پراس کےکوئی اثرات مرتب نہیں ہوں‌ گے۔

صہیونی طاقتیں فلسطینیوں کے حقوق کا سودا کر رہی ہیں: لبنانی عالم دین

لبنان کے ایک سرکردہ شیعہ عالم دین علی فضل اللہ نے کہا ہے کہ امریکا اور صہیونی طاقتیں مل کر فلسطینیوں کے حقوق کا سودا کرنا چاہتی ہیں۔ امریکا کی 'صدی کی ڈیل' اور بحرین میں‌ ہونے والی نام نہاد اقتصادی کانفرنس قضیہ فلسطین کا تصفیہ کرنے کی سازشوں کا تسلسل ہیں۔

حماس کی بحرینی وزیر خارجہ کے غیر ذمہ دارانہ بیان کی شدید مذمت

اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' نے خلیجی ریاست بحرین کے وزیرخارجہ خالد بن احمد آل خلیفہ کے اسرائیلی ریاست سے تعلقات کی حمایت میں جاری کردہ بیان کو غیرذمہ دارانہ قرار دے کر اس کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔