چهارشنبه 30/آوریل/2025

بجلی بحران

اقوام متحدہ کا غزہ میں بجلی کے بحران کے مضمرات پرانتباہ

اقوام متحدہ نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں بجلی کے سنگین بحران اور اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والے انسانی المیے کے خدشات پر خبردار کرتے ہوئے غزہ کی پٹی کو بجلی کی فراہمی یقینی بنانے پر زور دیا ہے۔

بجلی کے بحران سے غزہ میں صحت کا شعبہ سنگین خطرات سے دوچار

انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ریڈ کراس کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں خبردار کیا گیا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی کی طرف سے غزہ کی پٹی پر مسلط کردہ بجلی کے بحران نے صحت کے شعبے کو سنگین خطرات سے دوچار کیا ہے اور اسپتالوں میں موجود فلسطینی مریضوں کی زندگیوں کو خطرات لاحق ہوچکے ہیں۔

بجلی کے بحران سے غزہ کے اسپتالوں میں امراض کی تشخیص متاثر

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ غزہ میں ایندھن ختم ہونے کے بعد بجلی کے سنگین بحران نے اسپتال انتظامیہ اور مریضوں کو نئی مشکلات سے دوچار کردیا ہے۔

قطر کا غزہ میں ایک بڑے اسپتال کے قیام پر غور

فلسطین کے محصور علاقے غزہ کی پٹی میں اسرائیلی محاصرے کے باعث پیدا ہونے والے بجلی بے بحران کے دیر پا حل کے لیے علاقائی قوتیں متحرک ہوگئی ہیں۔ خلیجی ریاست قطر اور فلسطینی حکومت کےدرمیان کل اتوار کو غزہ میں بجلی کے بحران کے حل کے سلسلے میں مذاکرات ہوں گے۔

بجلی کے بحران کے حل میں مدد دینے کے لیے ترک وفد کی غزہ آمد

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں حال ہی میں پیدا ہونے والے توانائی بحران کے حل میں مدد دینے کے لیے ترکی کا اعلیٰ سطحی وفد گذشتہ روز غرب اردن کے راستے غزہ پہنچ گیا۔

"بجلی معطل کی وجہ سے سیکڑوں مریضوں کی زندگی خطرے میں ہے”

غزہ کی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ میں اضافے کے باعث ہستپالوں میں جنریٹرز کا بحران تاحال جاری ہے حالانکہ ان کے لئے پانچوں دن اضافی تیل سپلائی کر کے بجلی بحران پر قابو پانے کا وعدہ کیا گیا تھا۔

غزہ میں بجلی کا بحران کیوں پیدا ہوا؟ توانائی بورڈ نے حقیقت بتا دی

فلسطینی توانائی بورڈ و قدرتی وسائل نے غزہ کی پٹی میں بجلی کے حالیہ بحران کی حقیقت کا پردہ چاک کرتے ہوئے فلسطینی اتھارٹی کے عہدیداروں کے غیرذمہ دارانہ بیانات مسترد کر دیے ہیں۔ توانائی بورڈ کا کہنا ہے کہ غزہ میں بجلی کا بحران طلب اور رسد میں غیرمعمولی فرق کے باعث پیدا ہوا، جب کہ فلسطینی حکام کی جانب سے مقامی انتظامیہ کی نااہلی اور بدانتظامی کو بحران کا سبب قرار دیا تھا۔

غزہ: توانائی بحران کے خاتمے کے منصوبے کی تجویز پیش

غزہ میں سول تنظیموں کے ڈائریکٹر امجد الشوا کا کہنا ہے کہ ان کی جانب سے غزہ میں توانائی بحران کو ختم کرنے کے منصوبے میں ٹیکنوکریٹس پر مشتمل ایک قومی کمیٹی کا قیام شامل ہے جو کہ مفاہمت سے قائم کی جائے۔