چهارشنبه 30/آوریل/2025

بجلی بحران

اسرائیل کی فلسطینی علاقوں کی بجلی بند کرنے کی دھمکی

اسرائیلی حکام نے دھمکی دی ہے کہ اگر فلسطینی اتھارٹی کی طرف سے دو سال قبل کے بجلی کے واجبات ادا نہ کیے تو آئندہ ہفتے سے غرب اردن کے علاقوں کو فراہم کی جانے والی بکلی بند کردی جائے گی۔

اسرائیلی پابندیوں کے باعث غزہ کے 80 فی صد عوام بجلی سے محروم

انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم ریڈ کراس کی بین الاقوامی کمیٹی کے ایک نئے مطالعے سے پتہ چلتا ہے کہ غزہ کی پٹی کی 80 فیصد آبادی اپنی زندگی کا بیشتر حصہ مکمل اندھیرے میں گزارتی ہے ، جس نے ان کی نفسیاتی کیفیت کو منفی طور پر متاثر کیا ہے۔ تنظیم کاکہناہے کہ اسرائیل کی طرف سے غزہ کی پٹی پرعاید کی گئی پابندیوں کے نتیجے میں غزہ کے عوام اندھیرے میں زندگی گذارنے پرمجبور ہیں۔

بجلی کے بحران نے غزہ کو تباہی کے دھانے پر پہنچا دیا: اقوام متحدہ

اقوام متحدہ نے ایک بار پھرغزہ کی پٹی میں جاری بجلی سمیت دیگر بحرانوں کے سنگین نتائج پر انتباہ کیا ہے۔

اسرائیلی حکومت عدالت کی ہدایت پر غزہ کی بجلی بحال کرنے پر تیار

اسرائیلی حکومت نے صہیونی سپریم کورٹ کے ایک فیصلے کے بعد غزہ کی پٹی کے علاقے کی کم کی گئی بجلی بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

غزہ توانائی بحران ختم کرنے کی کوششیں جاری: یو این معاون

اقوام متحدہ کے خصوصی معاون برائے مشرق وسطیٰ امن عمل نکولائی ملادینوو کا کہنا ہے کہ غزہ کے توانائی بحران کو حل کرنے کے لئے مختلف فریقوں کے ساتھ کوششیں جاری ہیں کہ اس مسئلے کو فوری طور پر حل کیا جائے۔

مصری تیل کی سپلائی بحال، غزہ پاور پلانٹ میں جان پڑ گئی

فلسطین کی توانائی اتھارٹی نے بتایا کہ غزہ میں مصری تیل کی سپلائی شروع ہونے کی وجہ سے بجلی گھر کے دوسرے جنریٹر نے بجلی بنانے کا عمل شروع کردیا۔

غزہ بجلی بحران بدترین صورتحال تک پہنچ گیا: حکام

غزہ کی توانائی اتھارٹی کا کہنا ہے کہ غزہ کی پٹی کو درپیش بجلی بحران اپنی بدترین حالت کو پہنچ چکا ہے اور غزہ کے اکثر گھروں کو صرف دن میں دو گھنٹے کے لئے بجلی دی جارہی ہے۔

غزہ کے سمندری پانی میں آلودگی بڑھنے کے خدشات

غزہ کی ماحولیاتی اتھارٹی نے خبردار کیا ہے کہ غزہ میں بجلی کی کمیابی کی وجہ سے سمندر میں گندا پانی پھینکا جارہا ہے جس کے نتیجے میں غزہ کا سمندری پانی آلودہ ہوجائے گا۔

مصر کی غزہ کو ایک ملین لیٹر خام ایندھن فراہم کرنے کی اجازت

مصری حکومت کی طرف سے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں دو ماہ سے بند بجلی گھر کوچالو کرنے کے لیےایک ملین لیٹر خام تیل فراہم کرنے کی اجازت دی ہے جس کے بعد ایندھن سے لدے ٹرک رفح گذرگاہ کے راستے غزہ داخل ہونا شروع ہوگئے ہیں۔

اسرائیلی انسانی حقوق گروپوں کا غزہ کی بجلی بحال کرنے کا مطالبہ

اسرائیل میں انسانی حقوق کے لے کام کرنے والی 15 تنظیموں کی طرف سے صہیونی حکومت سے مطالبہ کیا گیاہے کہ وہ غزہ کی روکی گئی بجلی بحال کرے۔ ان کا کہنا ہے کہ غزہ کے شہریوں کی بجلی کی بندش انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔