پنج شنبه 01/می/2025

بجلی

اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں غزہ میں بجلی کی 8 سپلائی لائنیں تباہ

فلسطین کے جنگ زدہ علاقے غزہ کی پٹی میں بجلی فراہم کرنے کے ذمہ دار ادارے کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ صہیونی فوج کی وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں غزہ کی پٹی میں بجلی کی سپلائی کی 8 لائنیں تباہ کردی ہیں۔

اسرائیلی کمپنی کی القدس اور غرب اردن کی بجلی بند کرنے کی تیسری وارننگ

اسرائیل کی القدس الیکٹرک کمپنی جو فلسطینی علاقوں میں بجلی کی ڈسٹری بیوشن کی ایک بڑی کمپنی سمجھی جاتی ہے نے تیسری بار وارننگ دی ہے کہ وہ غرب اردن اور القدس کو دی جانے والی بجلی بند کرنے کی تیاری کررہی ہے۔

اسرائیل کا فلسطینی رقوم پر14 کروڑ کا ڈاکہ، رقم بجلی کمپنی کو منتقل

اسرائیلی اخبارات کی طرف سے شائع کی گئی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ صہیونی وزارت خزانہ 500 ملین شیکل یعنی 13 کروڑ 90لاکھ ڈالر کی رقم اسرائیل کی بجلی سپلائی کرنے والی کمپنی کو منتقل کردی ہے۔ یہ رقم اسرائیل نے ٹیکسوں کی مد میں جمع کی تھی جسے تل ابیب نے فلسطینی اتھارٹی کو ادا کرنا تھا۔

غزہ: تین ہسپتالوں کو بجلی کی مستقل لائنوں سے جوڑ دیا گیا

غزہ میں بجلی کی سپلائی کی کمپنی نے تین ہسپتالوں کو مستقل بجلی کی لائنز سے جوڑ دیا ہے جس کی وجہ ان ہسپتالوں کی 24 گھنٹے بجلی کی سپلائی جاری رہے گی۔

غزہ میں گردوں کے امراض اور کیموتھراپی ادویات کا سنگین بحران

فلسطینی وزارت صحت نے غزہ کی پٹی کے اسپتالوں میں ادویات کی قلت اور اس کے نتیجے میں مریضوں کو درپیش مشکلات پر خبردار کیا ہے۔ وزارت صحت کا کہنا ہے کہ غزہ کے اسپتالوں میں گردوں اور کیموتھراپی ادویات ختم ہوگئی جس کے نتیجے میں مریض بلبلا اٹھے ہیں۔

اسرائیل نے غزہ کو بجلی کی سپلائی مزید کم کر دی، حماس کا انتباہ

اسرائیل کی جانب سے فلسطین کے محصورعلاقے غزہ کی پٹی کے لیے بجلی کی سپلائی کم کرنے کے اعلان پر اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے شدید رد عمل ظاہر کیا ہے۔

بجلی کی عدم دستیابی پرغزہ میں’آگ سے حجامت‘!

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کے عوام اسرائیلی ریاست کی جانب سےگیارہ سال سے مسلسل معاشی پابندیوں کا سامنا کررہے ہیں۔ غزہ کے عوام کے مسائل کے حل میں فلسطینی اتھارٹی کی مجرمانہ غفلت اور لاپراہی بھی ضرب المثل اورمصر کی طرف سے بھی غزہ کے عوام کےساتھ انتقامی پالیسی روا رکھی گئی ہے۔ ان تمام مسائل نے غزہ کے عوام کو بدترین معاشی بحران سے دوچار کیا ہے۔ معاشی بحران کا ایک پہلو توانائی بحران یعنی بجلی کی شدید قلت کی شکل میں بھی سامنے آیا ہے۔

ترکی کا غزہ کی پٹی میں بجلی بحران کے حل میں مدد دینے کا فیصلہ

فلسطینی توانائی اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ ترکی نے غزہ کی پٹی میں بجلی کے بحران کے حل میں مدد دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے غزہ کو فوری طور پر15 ملین لیٹر ایندھن فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اسرائیلی ناکہ بندی، غزہ کے دو ملین افراد بجلی کی سہولت سے محروم

اسرائیل کی جانب سے انتقامی پالیسی کے تحت فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر مسلط کی گئی پابندیوں کے نتیجے میں غزہ کے دو ملین شہری بجلی جیسی بنیادی سہولت سے بھی محروم ہیں۔ غزہ میں الیکٹرک سپلائی کمپنی کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ میں دن کے وقت 70 فی صد اور رات کو 75 فی صد بجلی کی کی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے۔