
بان کی مون کا فلسطینی ریاست کے قیام کا مطالبہ
ہفتہ-17-دسمبر-2016
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے کہا ہے کہ وہ فلسطین۔ اسرائیل تنازع کے پرامن حل کی ضرورت پر زور دیتے رہیں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ آزاد اور خود مختار فلسطینی ریاست کا قیام مشرق وسطیٰ میں دیر پا قیام امن کے لیے ناگزیر ہے۔ انہوں نے فلسطین کے علاقےغزہ کی پٹی پر اسرائیل کی طرف سے مسلط کی گئی پابندیوں کو جلد از جلد اٹھانے کا بھی مطالبہ کیا۔