یہودی غنڈہ گردی، فلسطینیوں کے پھلوں کے باغات اجاڑ ڈالے
پیر-2-مارچ-2020
فلسطینیوں کی جان ومال کےدشمن صہیونیوں کی طرف سے فلسطینیوں کے پھل دار پودوں کے باغات کو بھی نیست ونابود کیا جا رہا ہے۔ مقامی فلسطینیوں کا کہنا ہے کہ گذشتہ تین روز میں یہودی شرپسندوں نے غرب اردن کے جنوبی شہر بیت لحم میں فلسطینیوں کے 780 پھل دار پودے تلف کردیے۔