
عرب ممالک کی اسرائیل سے تعلقات کے قیام کی کوششوں کی شدید مذمت
بدھ-27-جولائی-2016
بعض عرب ممالک کی جانب سے صہیونی ریاست کے ساتھ تعلقات کے قیام کی کوششوں پر فلسطینی سیاسی ، سماجی اور انسانی حقوق کے حلقوں کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔ فلسطین کے ممتاز دانشور اور بین الاقوامی تعلقات کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر باسم نعیم نے کہا ہے کہ عرب ممالک کی طرف سے صہیونی ریاست کے ساتھ تعلقات کے قیام کے لیے جاری تگ و دو قابل مذمت ہے۔