جمعه 15/نوامبر/2024

باسم نعیم

اقوام متحدہ کی جانب سے اسرائیلی جرائم کی مذمت کا خیر مقدم

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے سربراہ خارجہ امور باسم نعیم نے اقوام متحدہ کی جانب سے مقبوضہ فلسطین میں فلسطینیوں کے خلاف ظالمانہ اسرائیلی کارروائیوں کی مذمت کا خیر مقدم کیا۔

آذر بائیجان تل ابیب میں سفارت خانہ کھولنے کا فیصلہ واپس لے۔ حماس رہنما

فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی بیورو کے رکن باسم نعیم نے آزر بائیجان کی طرف سے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے کے فیصلے اور تل ابیب میں اپنا سفارت خانہ کھولنے کے فیصلے کی مذمت کی ہے۔

حماس کی طرف سے یوکرینی سفیر کے بیان کی مذمت

حماس کے سیاسی اور سفارتی شعبے کے سربراہ باسم نعیم نے یوکرین کے سفیر کی طرف سے حماس کو دہشت گرد قرار دیے جانے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے' اسرائیلی قابض فوج ستر سال سے زیادہ عرصے سے فلسطینیوں کا قتل عام کر رہی ہے اور انہیں بے گھر کر رہی ہے مگراس کے باوجود دہشت گردی کا الزام حماس اور فلسطینیوں پر لگادیا جاتا ہے۔ یہ افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔

دہشت گردی کے الزامات کی پرواہ نہیں، مزاحمت جاری رکھیں گے:باسم نعیم

اسلامی تحریک مزاحمت'حماس' کے سیاسی شعبے کے سینیر رکن باسم نعیم نے کہا ہے کہ حماس یورپی ممالک کی عدالتوں میں'جماعت' کو دہشت گردی کا لیبل ختم کرانے کی مہم جاری رکھے گی۔ ان کا کہنا ہے کہ حماس پر دہشت گردی کے الزامات بے بنیاد ہیں۔ حماس فلسطینی قوم کی آزادی کی آئینی جدو جہد کررہی ہے جسے ختم نہیں کیا جائے گا۔

‘فلسطینیوں کو اقصیٰ میں عید سے روکا گیا تو حالات خراب ہو سکتے ہیں’

اسلامی تحریک مزاحمت'حماس' نے یہودی آباد کاروں کے عید الاضحٰی کے روز قبلہ اول پر مذہبی اور اشتعال انگیز دھاووں کے منصوبے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر یہودیوں نے عید کے دن قبلہ اول کی بے حرمتی کی کوشش کی تو صورت حال آتش فشاں بن کر پھٹ سکتی ہے۔

عرب ممالک کی اسرائیل سے تعلقات کے قیام کی کوششوں کی شدید مذمت

بعض عرب ممالک کی جانب سے صہیونی ریاست کے ساتھ تعلقات کے قیام کی کوششوں پر فلسطینی سیاسی ، سماجی اور انسانی حقوق کے حلقوں کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔ فلسطین کے ممتاز دانشور اور بین الاقوامی تعلقات کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر باسم نعیم نے کہا ہے کہ عرب ممالک کی طرف سے صہیونی ریاست کے ساتھ تعلقات کے قیام کے لیے جاری تگ و دو قابل مذمت ہے۔

یونیسکو کے القدس بارے فیصلے پر فرانسیسی صدر کی اسرائیل سے معافی

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے سائنس وثقافت ’’یونیسکو‘‘ کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس کی عربی شناخت کی حمایت میں ایک ماہ قبل صادر ہونے والے فیصلے پر فرانسیسی صدر نے اسرائیل سے معافی مانگی ہے اور کہا ہے کہ انہیں افسوس ہے کہ وہ یونیسکو کا القدس سے متعلق فیصلہ تبدیل نہیں کرا سکے ہیں۔