اسرائیل سے دوستی میچ پر بارسلونا کے بائیکاٹ کی مہم
جمعہ-16-جولائی-2021
اسرائیلی فٹ بال کلب (بیتار القدس) کے ساتھ 4 اگست کو دوستانہ میچ کے ارادے کی خبر گردش کرنے کے بعد ایک فلسطینی گروپ نے اسپانوی کلب بارسلونا کے بائیکاٹ کے لیے آن لائن مہم کا آغاز کیا ہے۔خیال رہے کہ اسرائیل کا ’بیتار القدس‘ نامی فٹ بال کلب صہیونی ریاست کا سب سے بڑا نسل پرست کلب ہے۔ اس کلب کے ارکان ہمیشہ فلسطینیوں، عیسائیوں اور عربوں کے قتل کی ترغیب دیتے ہیں۔اسرائیلی کھیلوں کی ٹیمیں ہمیشہ عربوں اور مسلمانوں کے قتل کا مطالبہ کرتی ہیں۔یہ متوقع میچ ٹیڈی کلب اسٹیڈیم میں ہونا ہے جو فلسطین کے گاؤں ملیحہ کی سرزمین پر تعمیر کیا گیا ایک اسٹیڈیم ہے۔بارسلونا کے بائیکاٹ کی مہم چلانے والے گروپ کی میڈیا ایڈوائزر برا لافی نے کہا کہ ٹیڈی اسٹیڈیم مقبوضہ بیت المقدس میں شیخ جرح اور سلوان کے محلوں کے قریب واقع ہے۔ جہاں ان کے فلسطینی باشندوں کو جبری بے گھرکیے جانے کی سازش کی جا رہی ہے۔ جس کا مطلب یہ ہے کہ معاملہ کھیل سے بالاتر ہے۔ صرف کھیلے جارہے ہیں لیکن یہ کہ اس کے پیچھے دیگر سیاسی اہداف ہیں۔ فلسطینیوں کے حق کو نظرانداز کرکے فلسطینیوں کے خون پر کھیلا جا رہا ہے۔لاوی نے نشاندہی کی کہ فلسطینی اور عر