جمعه 15/نوامبر/2024

بائیکاٹ

اسپانوی شہر کی بلدیہ اسرائیلی بائیکاٹ تحریک میں شامل

اسپین کے شہر ’دی بال دی سان بتھینی‘ کی شہری حکومت نے جرات مندانہ فیصلہ کرتے ہوئے فلسطینی قوم کے ساتھ اظہار یکجہتی اور صہیونی ریاست کی نسل پرستانہ پالیسیوں پر اسرائیل کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔

عالمی بائیکاٹ مہم روکنے کے لیے اسرائیل کی نئی حکمت عملی

اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ حکومت نے عالمی سطح پر صہیونی ریاست کے بائیکاٹ کے لیے جاری مہم کو غیرموثر بنانے کے لیے اندرون اور بیرون ملک ایک نئی مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

القدس اسکاؤٹس نے ڈونلڈ ٹرمپ کے استقبال کا بائیکاٹ کیوں کیا؟

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آج اسرائیل اور فلسطینی اتھارٹی کے رہ نماؤں سے ملاقات کررہے ہیں۔ اس موقع پر آج بیت المقدس میں عیسائیوں کی تاریخی عبادت گاہ ’القیامہ چرچ‘ آتے ہوئے بیت المقدس اسکاؤٹس نے ان کا استقبال کرنا تھا مگر ٹرمپ کی طرف سے سامنے آنے والے ایک عجیب مطالبے کے بعد اسکاؤٹس نے استقبال کا فیصلہ منسوخ کردیا۔

بائیکاٹ تحریک کے کارکنان کا اسرائیل میں داخلہ ممنوع قرار!

اسرائیلی پارلیمنٹ نے ایک نئے مسودہ قانون پر دوسری اور تیسری رائے شماری کرتے ہوئے اسرائیلی ریاست کا بائیکاٹ کرنے والے عالمی کارکنوں کو صہیونی ریاست میں داخلے پر پابندی عاید کردی ہے۔

اسرائیل کی معاون HP کمپنی کا بائیکاٹ کیا جائے

فلسطینی عوام، حکومتی اور غیر حکومتی اداروں کے زیر انتظام چلائی والی بائیکاٹ مہم نے دنیا کے انصاف پسند عوام سے اپنی نئی اپیل میں مطالبہ کیا ہے کہ وہ امریکی فرم ہیلوٹ پیکارڈ "ایچ پی" کا بائیکاٹ کریں کیونکہ یہ کمپنی اسرائیل کو ایسے آلات فراہم کر رہی ہے جنہیں صہیونی ریاست فلسطینیوں کے خلاف اپنے شرمناک اقدامات پر عمل درآمد کے لئے استعمال کر رہی ہے۔

بیلجین ایئرلائن نے صہیونی مصنوعات کا بائیکاٹ کر دیا

یورپی ملک بیلجیم کی ایک نجی ائیرلائن ’’برسلز فضائی سروس‘‘ نے مسافروں کے کھانے میں استعمال ہونے والی اسرائیل کی متنازع مصنوعات کا بائیکاٹ کر دیا ہے۔

نابلس: اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کی مہم عروج پر!

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف شہروں میں ماہ صیام کے دوران اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کی مہم جاری ہے’’حلال سے روزہ افطار کریں‘‘ کے عنوان سے جاری مُہم میں فلسطینی شہریوں کو ماہ صیام میں اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ پر راغب کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

امریکا بائیکاٹ تحریک کےخلاف صہیونی ریاست کی پشتیبان بن گیا

اسرائیلی اخبارات نے ایک تازہ خبر شائع کی ہے جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ امریکا کی 20 ریاستوں نے اسرائیلی بائیکاٹ کے لیے سرگرم اداروں کو ناکام بنانے اور صہیونی ریاست کی ہرسطح پر مدد جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

چلی کے جامعات کا اسرائیل کا تعلیمی بائیکاٹ

لاطینی امریکا کے ملک جمہوری چلی کی جامعات نے اسرائیل کے تعلیمی بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے، جس پر صہیونی ریاست کے سیاسی اور تعلیمی حلقوں میں سخت غم وغصہ کی لہر دوڑ گئی ہے۔