جمعه 15/نوامبر/2024

بائیکاٹ

اومان کی طرف سے اسرائیلی بائیکاٹ کے فیصلے پر حماس کی تحسین

فلسطینی تحریک مزاحمت نے اومان کی طرف سےاسرائیلی بائیکاٹ کے فیصلے کو سراہا ہے۔ حماس نے اس سلسلے میں اپنے بیان میں اومان کی مجلس شوریٰ اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کا دائرہ بڑھائے گی۔

فلسطینیوں کے خلاف انتقامی کارروائی پر ‘فیس بک’ کے بائیکاٹ کی مہم جاری

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ' فیس بک' کی جانب سے فلسطینی سماجی کارکنوں کے صفحات کو بلاک کیے جانے کے تواتر کے ساتھ سامنے آنے والے واقعات کے بعد فلسطینیوں نے'فیس بک' کے بائیکاٹ کی مہم شروع کی ہے۔ سماجی کارکنوں نے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور فیس بک کی انتظامیہ کو اس کی انتقامی کارروائیوں پر سخت پیغام دیں۔

اسرائیل سے معاہدہ پر دبئی کے بنک الاسلامی کے بائیکاٹ کی مہم شروع

متحدہ عرب امارات کے پہلے دبئی بنک الاسلامی کی جانب سے اسرائیل کے 'لئومی بنک' کے ساتھ معاہدے کے بعد ترکی اور عرب ممالک میں اماراتی بنک کے بائیکاٹ کی بین الاقوامی مہم شروع کی گئی ہے۔

افریقا کے انجیلی چرچ نے اسرائیل کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا

جنوبی افریقا کے اینجلیکن چرچ (ACSA) کے سب سے زیادہ فیصلہ کن ادارہ نے "اسرائیل" کے بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہوئے صہیونی ریاست میں سرمایہ کاریہ روکنے کی مہم کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ انجیلی چرچ ر فلسطین پر اسرائیل کے ناجائز فوجی قبضے کے خاتمے کا مطالبہ کرتے ہوئے صہیونی ریاست پر پابندیاں عاید کرنے کا مطالبہ کیا۔

لکسمبرگ کانفرنس میں بوجہ اسرائیل اردنی پارلیمانی وفد نے بائیکاٹ کردیا

یورپی ملک لکسمبرگ میں بین الاقوامی سیکیورٹی وتعاون کانفرنس OSCE میں اردن کےوفد نے اس وقت شرکت سے انکار کردیا جب اردنی وفد کو معلوم ہوا کہ کانفرنس میں اُنہیں اسرائیلی وفد کےقریب جگہ دی گئی ہے۔

برطانیہ میں 22 طلبا گروپوں نے یوروویژن کے بائیکاٹ کی کال دے دی

برطانیہ میں 22 فلسطینی طلبا سوسائیٹیز اور گروپوں نے اسرائیل میں ہونے والے گانوں کے مقابلے یوروویژن کے بائیکاٹ کی کال دے دی ہے۔

اسرائیل سے تعاون کرنے والی فلسطینی کمپنیوں کے بائیکاٹ کا مطالبہ

اسرائیل کے بائیکاٹ کے لیے کام کرنے والی عالمی مہم 'بی ڈی ایس' نے فلسطین کی ٹیکنالوجی کمپنیوں اور دیگر فرموں کے صہیونی ریاست کے ساتھ روابط کی مذمت کرتے ہوئے ان کمپنیوں کے بائیکاٹ کا مطالبہ کیا ہے۔

اسرائیل کا بائیکاٹ کرنے والوں کو سزا دینے کے لیے کانگریس میں بل منظور

امریکی سینٹ میں اسرائیل کا بائیکاٹ کرنے والی عالمی تحریک اور اس کے ساتھ وابستہ عالمی کارکنوں کو سزا دینے کے لیے ایک نیا بل منظور کیا گیا ہے۔ اس بل کی منظوری کے بعد امریکا میں اسرائیلی ریاست کے بائیکاٹ کے لیے کام کرنے والے اداروں، تنظیموں اور شخصیات کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جاسکے گی۔

فلسطینی انتظامی قیدیوں کا اسرائیلی عدالتوں کا 77 دن سے بائیکاٹ

اسرائیلی جیلوں میں قید کیے گئے 500 انتظامی فلسطینی قیدیوں نے مسلسل 77 دن سے اسرائیلی عدالتوں کا بائیکاٹ جاری رکھا ہوا ہے۔

بائیکاٹ کرنے والے خبررساں ایجنسی ہیک کرنے میں ملوث ہیں: قطر

قطر کی حکومت نے الزام عاید کیا ہے کہ دوحہ کا سفارتی اور اقتصادی بائیکاٹ کرنے والے ممالک ہی گذشتہ ماہ قطر کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کو ہیک کرنے کے ذمہ دار ہیں جس کے بعد قطر اور دوسرے خلیجی ملکوں کے درمیان بحران پیدا ہوگیا تھا۔