جمعه 15/نوامبر/2024

ایہود اولمرٹ

ایہود اولمرٹ امن کے چیمپیئن اور میرے دوست ہیں: محمود عباس

فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس نے سابق اسرائیلی وزیراعظم ایہود اولمرٹ کے ہمراہ ایک پریس کانفرنس سے کہا کہ ہم مستقل بنیادوں پر دوبارہ تشدد اور افراتفری کی طرف واپس نہیں جانا چاہتے۔

یورو مڈ کا سوئس حکومت سے اسرائیلی دبائو کو نظر انداز کرنے کا مطالبہ

انسانی حقوق کی ایک یورپی تنظیم نے سوئس پارلیمنٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیل کے دباؤ کا جواب نہ دے تاکہ صہیونی ریاست سوئس پارلیمنٹ میں قانون سازی پر اثرانداز ہونے میں کامیاب نہ ہوسکے۔

گرفتاری کا خوف ایہود اولمرٹ نے سوئٹزرلینڈ کا دورہ منسوخ کر دیا

اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق سابق وزیراعظم ایہود اولمرٹ نے گرفتاری اور جنگی جرائم کی تحقیقات کے‌ خوف سے سوئٹزرلینڈ کا دورہ منسوخ کر دیا۔

گرفتاری کا خوف ایہود اولمرٹ نے سوئٹرزلینڈ کا دورہ منسوخ کر دیا

اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق سابق وزیراعظم ایہود اولمرٹ نے گرفتاری اور جنگی جرائم کی تحقیقات کے‌خوف سے سوئٹرزلینڈ کا دورہ منسوخ کردیا۔عبرانی اخبار'یدیعوت احرونوت' کا کہنا ہے کہ ایہود اولمرٹ نے وزارت قانون اور وزارت خزارجہ کی طرف سے ملنے والی ہدایات کے بعد اپنا دورہ سوئٹرزلینڈ منسوخ کیا۔ ان پر سنہ 2008ء میں بہ طور وزیراعظم فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر جنگ مسلط کرنے اور نہتےفلسطینیوں کے خلاف جنگی جرائم میں ملوث ہونے کا الزام عاید کیاجاتا ہے۔عبرانی اخبار کے مطابق اسرائیلی وزرات قانون اور وزارت خارجہ کو سوئس حکام کی طرف سے پیغام بھیجا گیا تھا کہ ایہود اولمرٹ کو جنگی جرائم میں ملوث ہونے کے الزامات کے تحت حراست میں لیا جاسکتا ہے۔ایہود اولمرٹ اور دونوں‌وزارتوں کے اعلیٰ حکام کے درمیان اس دورے کے حوالے سےطویل بات چیت ہوتی رہی ہے۔وزارت خارجہ اور وزارت قانون نے ایہود اولمرٹ سے کہا کہ ان کا دورہ سوئٹرزلینڈ اسرائیل کے لیے پریشانی کا موجب بن سکتا ہے۔ اس لیے وہ اپنا دورہ منسوخ کریں۔

’اولمرٹ قاتل اور دہشت گرد، اس کی تحسین فلسطینی قوم کی توہین ہے‘

’محمود کی طرف سے فلسطینیوں کے قاتل ایہود اولمرٹ کی تحسین اور تعریف قوم کی توہین کے مترادف ہے۔ اولمرٹ ایک دہشت گرد ہے اور اس کی تحسین کرنے والے قوم کے خیر خواہ نہیں‘۔ یہ کہنا ہے فلسطینی پارلیمنٹ کے رکن اور طولکرم سے تعلق رکھنے والے مقامی فلسطینی رہ نما فتحی القرعاوی کا۔ ان کا کہنا ہے کہ ایہود اولمرٹ فلسطینی قوم کا بدترین دشمن اور قاتل ہے۔ صدر محمود عباس کی طرف سے اس کی تعریف توصیف فلسطینی قوم کی توہین کے مترادف ہے۔

محمود عباس ایک عظیم لیڈر ہیں، ان کا دفاع کیا جائے: اولمرٹ

اسرائیل کے سابق وزیراعظم ایہود اولمرٹ نے کہا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس ایک عظیم رہ نما ہیں۔

جنگ سے غزہ کی پٹی کا مسئلہ حل نہیں ہوگا: ایہود اولمرٹ

سابق اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا ہے کہ غزہ کی پٹی پر جنگ مسلط کرنے کی باتیں احمقانہ ہیں۔ جنگ سے غزہ کا مسئلہ حل نہیں ہوگا۔ اگر جنگ مسلط کی گئی تو حالات دوبارہ صفر پر چلے جائیں گے۔

حماس کو اقتدار سے محروم کرنے میں ناکامی پر افسوس ہے: اولمرٹ

اسرائیل کے سابق وزیراعظم ایہود اولمرٹ نے کہا ہے کہ اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ ناقابل شکست ہوچکی ہے اور جماعت کو کچلنا اب ممکن نہیں رہا ہے۔

اولمرٹ کی معافی اورنام مجرموں کی فہرست سے نکالنے کی اپیل

اسرائیلی اخبارات کے مطابق سابق وزیراعظم ایہود اولمرٹ نے باضابطہ طور پر صدر مملکت روف ریفلین کو ایک درخواست دی ہے جس میں ان سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ ان کے سابقہ قصور معاف کرتے ہوئے ان کا نام مجرموں کی فہرست سے نکالنے کا حکم جاری کریں۔

فلسطینیوں کا ’قاتل‘ اسرائیلی جیل سے سزا میں تخیف کے بعد رہا

اسرائیل کے سابق وزیراعظم اور فلسطینیوں کے خلاف جنگی جرائم میں ملوث ایہود اولمرٹ کی سزا میں تخیف کے بعد انہیں گذشتہ روز رہا کر دیا گیا۔