
فلسطینی ’این جی اوز‘ کو دہشت گردی سے جوڑنے کی صہیونی سازش
پیر-28-مئی-2018
فلسطین میں تعمیر وترقی اور انسانی بہبود کے منصوبوں کی عالمی فنڈنگ روکنے کی سازشوں کے جلو میں اسرائیل نے فلسطینی ’این جی اوز‘ کے خلاف ایک نئی اشتعال انگیز مہم شروع کی ہے۔ اس مذموم مہم کا مقصد فلسطینی امدادی اداروں کو ملک میں شہری بہبود کے لیے خدمات انجام دینے سے روکنا ہے۔