چهارشنبه 30/آوریل/2025

ایمنسٹی انٹرنیشنل

فلسطین میں ‘ایمنسٹی’ کے گرد گھیرا تنگ کرنے کی اسرائیلی سازش

اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہےکہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی توسیع پسندانہ سرگرمیوں کے خلاف آواز بلند کرنے پرصہیونی حکومت نے انسانی حقوق کی عالمی تنظیم'ایمنسٹی انٹرنیشنل' پر پابندیاں عاید کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔

‘الخان الاحمر’ کی مسماری اسرائیل کا جنگی جرم ہے: ایمنسٹی

انسانی حقوق کی عالمی تنظیم 'ایمنسٹی انٹرنیشنل'نے مشرقی بیت المقدس کے نواحی علاقے 'الخان الاحمر' کے مسمار کیے جانے اور سیکڑوں فلسطینیوں کو زبردستی ان کے گھروں سے نکالنے کے اقدام کوجنگی جرم قرار دیا ہے۔

اسرائیل نے عدم مساوات اور نسلی امتیاز کو آئین بنا لیا: ایمنسٹی

انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ’ایمنسٹی انٹرنیشنل‘ نے اسرائیل کو یہودیوں کا قومی وطن قرار دینے کے نسل پرستانہ اسرائیل قانون کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ انسانی حقوق کی تنظیم کا کہنا ہے کہ اسرائیلی کنیسٹ نے ’یہودی قومیت‘ کا قانون منظور کرکے ملک میں عدم مساوات اور امتیازی سلوک کے لیے قانون سازی کی راہ ہموار کرکے عدم مساوات کو قانونی شکل دے دی ہے۔

غزہ میں نہتے فلسطینی مظاہرین کا قتل عام بند کرایا جائے:ایمنسٹی

انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں قابض صہیونی فوج کے ہاتھوں نہتے فلسطینی مظاہرین کے قتل عام کا سلسلہ بند کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔

اسرائیلی انتقام ،ایمنسٹی‘ کا رضا کار والدہ کے آخری دیدار سے محروم

انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ’ایمنسٹی‘ انٹرنیشنل نے اپنے ایک رضاکار کو فلسطین کے علاقے غرب اردن میں جانے سے روکے جانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے صہیونی ریاست کے اس اقدام کو انسانی حقوق کے رضاکاروں کے خلاف غیرانسانی پالیسی قرار دیا ہے۔

ایمنسٹی کے وفد کا رام اللہ میں سابق اسیران کے ساتھ اظہار یکجہتی

انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ’ایمنسٹی انٹرنیشنل‘ کے ایک نمائندہ وفد نے گذشتہ روز فلسطینی اتھارٹی کے زیرعتاب سابق اسیران کے احتجاجی دھرنے میں شرکت کی اور اسیران کے اہل خانہ کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔ ادھر سوشل میڈیا پر بھی سماجی کارکنوں نے رام اللہ میں فلسطینی اتھارٹی کے خلاف بہ طور احتجاج دھرنا دینے والے سابق اسیران اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کی مہم شروع کی ہے۔

اسرائیل عالمی قوانین کی سنگین پامالیوں کا مرتکب ہے:ایمنسٹی

انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ’ایمنسٹی انٹرنیشنل‘ نے صہیونی ریاست کے ہاتھوں فلسطینی شہریوں کے مکانات مسمار کرنے کی ظالمانہ پالیسی کی شدید مذمت کرتے ہوئے مکانات مسماری کی پالیسی تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

انسانی حقوق کے اداروں کے گرد گھیرا تنگ کرنے کی صہیونی سازش بے نقاب

اسرائیلی ریاست نے ملک میں انسانی حقوق کی نگرانی کرنے والے عالمی اور علاقائی اداروں اور سرکردہ انسانی حقوق گروپوں کے گرد گھیرا تنگ کرنے کی مذموم سازشیں شروع کی ہیں۔ ان سازشوں کا نیا نشانہ عالمی تنظیم’ایمنسٹی انٹرنیشنل‘ بنی ہے جس کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق انتقامی سیاست کے تحت اسرائیلی حکومت نے ایمنسٹی کو بعض ٹیکسوں پر گئی چھوٹ ختم کردی ہے۔