چهارشنبه 30/آوریل/2025

ایمنسٹی انٹرنیشنل

امن معاہدہ اسرائیل کو اس کی قانونی ذمہ داریوں سے مبرا نہیں‌کرسکتا

انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ کوئی بھی سفارتی معاہدہ صہیونی ریاست کو 'قابض ریاست' کی حیثیت سے اس کی ذمہ داریوں کی انجام دہی سے مبرا نہیں کرسکتا۔ منامہ اور تل ابیب کے درمیان طے پانے والے امن معاہدے کا یہ مطلب نہیں کہ اسرائیل کو فلسطینیوں‌کے حوالے سے اپنی ذمہ داریوں کی انجام دہی سے دور کررہا ہے۔

سعودی زندان میں قید حماس رہ نمائوں سے غیرانسانی سلوک کیا جا رہا ہے

انسانی حقوق کی عالمی تنظیم 'ایمنسٹی انٹرنیشنل' نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ سعودی عرب کی جیل میں فلسطینیوں بالخصوص اسلامی تحریک مزاحمت'حماس' کے بزرگ رہ نمائوں کے ساتھ غیرانسانی اور شرمناک سلوک کیا جا رہا ہے۔

فلسطینی قوم ادنیٰ درجے کے انسانی حقوق سے محروم ہے: ایمنسٹی

انسانی حقوق کےلیے کام کرنے والی عالمی تنظیم "ایمنسٹی انٹرنیشنل" نے کہا ہے کہ اسرائیلی ریاست کے زیرتسلط بسنے والے فلسطینی ایک غاصب نظام میں پھنس چکے ہیں جہاں اسرائیل ان کے بنادی حقوق کو پامال کررہا ہے۔ فلسطینیوں کو ادنیٰ درجے کے حقوق بھی میسر نہیں ہیں اسرائیلی پابندیوں کے نتیجنے میں فلسطینیوں کی زندگی اجیرن ہو کر رہ گئی ہے۔

ٹرمپ کا امن منصوبہ انسانی حقوق کی پامالیوں کانیا باب ثابت ہوگا:ایمنسٹی

انسانی حقوق کی عالمی تنظیم 'ایمنسٹی انٹرنیشنل' نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا مشرق وسطٰی کے لیے تیار کردہ امن منصوبہ فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کے ہاتھوں انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کا ایک نیا باب بن سکتا ہے۔

فیس بک اور گوگل انسانی حقوق کے لیے خطرہ ہیں:ایمنسٹی

انسانی حقوق کی عالمی تنظیم 'ایمنسٹی انٹرنیشنل' نے کہا ہے کہ عالمی سرچ انجن 'گوگل' اور 'فیس بک' کے کاروباری ماڈل انسانی حقوق کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں۔ انسانی حقوق کی تنظیم نے یورپی یونین اور جرمنی کی حکومت سے ان دونوں کمپنیوں کے خلاف کارروائی کرنے کی اپیل کی ہے۔

اسرائیلی ریاست انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کی مرتکب ہے:ایمنسٹی

انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا تھا کہ اسرائیلی حکام کا ایک ملازم لیث ابو زیاد کو بیرون ملک سفر کرنے سے روکنے کا فیصلہ انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کا مرتکب ہے۔ انسانی حقوق گروپ کا کہنا ہے کہ اسرائیل انسانی حقوق کو مسلسل دبا رہا ہے۔

فلسطینی خاتون کی شہادت کی آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ

انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس میں قلندیا چوکی پراسرائیلی فوج نے ایک نہتی فلسطینی خاتون کو شہید کر کے ایک بار پھر یہ ثابت کیا ہے کہ اسرائیلی فوج نہتے فلسطینیوں کو بے دردی کے ساتھ شہید کرنے کی پالیسی پرعمل پیرا ہے۔

فلسطین میں‌ یہودی کالونیوں میں سیاحت کو بند کیا جائے: ایمنسٹی

انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں قائم یہودی کالونیوں میں سیاحت کی ترویج اور ترغیبات کی شدید مذمت کرتے ہوئے امریکی سیاحتی کمپنی 'ٹرپ ایڈوائزر' سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فلسطینی علاقوں میں یہودی کالونیوں میں آنے والے سیاحتی مقامات کی سیاحت کی ترویج کا سلسلہ بند کرے۔

اسرائیل فلسطینی پناہ گزینوں کے حقوق کی پامالیوں کا مرتکب ہے: ایمنسٹی

انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم 'ایمنسٹی انٹرنیشنل' نے فلسطینی پناہ گزینوں کے حقوق کی پامالیوں پر صہیونی ریاست کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ صہیونی ریاست فلسطینی پناہ گزینوں کے حقوق کے حوالے سے بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی کر رہے۔

‘ایمنسٹی’ کا مصر سے اپوزیشن رہ نمائوں کی پھانسی روکنے کا مطالبہ

انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ' ایمنسٹی انٹرنیشینل' نے اپوزیشن سے تعلق رکھنے والے 9 رہ نمائوں کی سزائےموت پرعمل درآمد روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔ عالمی ادارے کا کہنا ہے کہ سابق پراسیکیوٹر جنرل ھشام برکات کے قتل کے جرم میں سزا پانے والے ملزمان نے اپیل کورٹ میں اپنا بیان ریکارڈ کراتے ہوئے ہوئےکہا تھا کہ ان سے زبردستی اور تشدد کے ذریعے اعتراف جرم کرایا گیا ہے۔