اردن کے اہلِ ایمان الاقصی کے حق میں گھروں سے نکل آئے
اتوار-17-اپریل-2022
برادر اسلامی ملک اردن کےسینکڑوں باشندوں نے دارالحکومت عمان کی شاہراہِ میسلون پر اسرائیلی سفارت خانے کے قریب مسجدِ اقصیٰ کی حمایت میں دھرنا دیا۔ ارضِ مقدس پر اسرائیلی قبضے اور مسجدِ اقصیٰ میں نمازیوں کے خلاف صہیونی جارحیت کی پُرزور مذمت کی گئی۔