جمعه 15/نوامبر/2024

ایردوان

حماس کی دستاویز مسئلہ فلسطین کے حوالے سے اہم پیش رفت ہے: ایردوآن

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن نے اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کی جانب سے حال ہی میں جاری کردہ عمومی اصولوں اور پالیسیوں کی دستاویز کو مسئلہ فلسطین سمیت حکمران جماعت الفتح سے مصالحت کے ضمن میں "اہم پیش رفت" قرار دیا ہے۔

ریفرنڈم میں شاندار کامیابی پر خالد مشعل کی ایردوآن کو مبارک باد

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کے سربراہ خالد مشعل نے ترکی میں دستور میں ترامیم کے حوالے سے منعقد کیے گئے تاریخی ریفرنڈم میں کامیابی پر صدر رجب طیب ایردوآن کو مبارک باد پیش کی ہے۔

صدارتی نظام ترکی کی ترقی کے نئے دور کا نقطہ آغاز ہوگا: ایردوآن

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن نے کہا ہے کہ صدارتی نظام ترکی کی ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز ثابت ہوگا۔ انہوں نے ترک عوام پر زور دیا کہ وہ رواں ماہ ہونے والے صدارتی ریفرنڈم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں تاکہ ملک کو ایک نئے اور انقلابی دور میں داخل کیاجاسکے۔

یورپی ممالک کے شہر دہشت گردوں کی پناہ گاہیں ہیں:ایردوآن

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن نے یورپی ملکوں کی پالیسیوں کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور کہا ہے کہ یورپی ممالک کے کئی شہر دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہیں ہیں۔

ایردوآن کی حماس اور اسرائیل میں قیدیوں کےتبادلے کے سمجھوتے کی پیشکش

ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے کہا ہے کہ وہ فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں سنہ 2014ء میں جنگی قیدی بنائے گئے اسرائیلی فوجیوں کی رہائی کے لیے فلسطینی تنظیم اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ اور اسرائیل کے درمیان ڈیل کرانے کے لیے تیار ہیں۔

ترکی میں فوجی بغاوت کے روز سوڈان میں’ایردوآن‘ کی پیدائش

ترکی میں 15 جولائی 2016ء کو فوج کے ایک ٹولے نے منتخب اور آئینی حکومت کا تختہ الٹ کر ملک میں مارشل لا نافذ کرنے کی ناکام کوشش کی تھی۔ دنیا بھر میں اس سازش کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔ ترکی کے اسلام پسند صدر رجب طیب ایردوآن کے ساتھ یکجہتی اور ہمدردی کے جذبات میں نہ صرف ترکی میں بلکہ پوری دنیا میں غیرمعمولی اضافہ دیکھنے میں آیا۔ حتیٰ کہ ماؤں نے اپنے بچوں کے نام ترک صدر کے نام کے ساتھ موسوم کرنا شروع کر دیے۔

جرابلس میں آپریشن، داعش اور کرد تنظیم کو نشانہ بنا رہے ہیں:ایردوآن

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن نے کہا ہے کہ شام کی حلب گورنری کے جرابلس شہر میں ترک فوج کی جانب سے شروع کیے گئے آپریشن کا مقصد شدت پسند گروپ دولت اسلامی اور ڈیموکریٹک الائنس نامی کرد تنظیم کو نشانہ بنانا ہے۔

ترک اپوزیشن کا صدر ایردوان کے خلاف دائر مقدمات واپس لینے کا اعلان

ترکی کی سب سے بڑی اپوزیشن جماعت ’پیپلز ری پبلیکن‘ نے صدر رجب طیب ایردوآن کے خلاف عدالتوں میں دائر مقدمات واپس لینے کا اعلان کیا ہے۔

صدر ایردوآن کے ’ویژن‘ کو آگے لے کر چلوں گا:نو منتخب ترک وزیراعظم

ترکی کے نو منتخب وزیراعظم بن علی یلدرم نے کہا ہے انہیں صدر رجب طیب ایردوآن کے سیاسی افکارو نظریات سے مکمل اتفاق ہے اور وہ صدر کے ویژن کو آگے لے کرچلیں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ ترکی کو جدید ترقی یافتہ ملک بنانے کے لیے صدر ایردوآن کے شانہ بہ شانہ سفر جاری رکھا جائے گا۔