جمعه 15/نوامبر/2024

ایردوان

بعض ممالک اپنے مفادات کے لیے القدس کوقربان کرنا چاہتے ہیں:ایردوآن

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن نے کہا ہے کہ بعض ممالک یک طرفہ اقدامات اور عالمی قوانین کو بالائے طاق رکھتے ہوئے اپنی مخصوص مفادات کے لئے القدس کو قربان کرنا چاہتےہیں۔ ان کا اشارہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت قرار دیے جانے کی جانب تھا۔

امریکا خطے کے دہشت گردوں کی پشت پناہی کررہا ہے:ایردوآن

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن نے کہا ہے کہ خطے میں بعض دہشت گرد گروپ امریکی پرچم تلے لڑرہے ہیں۔ امریکا ان دہشت گردوں کا سہولت کار ہے۔

’ترکی کی یورپی یونین میں شمولیت کی مزید درخواست نہیں دیں گے‘

ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے کہا ہے کہ ان کی حکومت ترکی کی یورپی یونین میں شمولیت کی بار بار درخواست نہیں دے گی۔ دوسری جانب فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون نے کہا ہے کہ ترکی اور فرانس کے مفادات اور چیلنجز مشترک ہیں۔

القدس کے خلاف جارحیت امریکا، اسرائیل کو مہنگی پڑے گی:ایردوآن

ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے خبردار کیا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کے مقبوضہ بیت المقدس کےحوالے سے جارحانہ اقدامات اور کشیدگی پیدا کرنے کی کوشش دونوں ملکوں کو مہنگی پڑے گی۔

ترک صدر نے فلسطینی بچے کی گرفتاری’بہترین تصویر‘ قرار دی

ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے 23 فوجیوں کے ہاتھوں ایک نہتے فلسطینی بچے کی گرفتاری کے موقع پر جاری کی گئی تصویر کو ترک خبر رساں ادارے ’اناطولیہ‘ کی سال 2017ء کی بہترین تصویر قرار دیا ہے۔

امریکا ڈالروں کےعوض عالمی ضمیر خریدنا چاہتا ہے:ایردوآن

ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی انتظامیہ کو ایک بار پھر کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ امریکا انصاف نہیں بلکہ ظلم کا حامی اور طرف دار ہے۔ موجودہ امریکی حکومت دنیا کو ڈالروں پر بلیک میل کررہی ہے اور ڈالروں کے عوض عالمی ضمیرکا سودا کرنا چاہتی ہے۔

اہالیان القدس کے آنسواورسسکیاں کسی بڑے طوفان کا پیش خیمہ ہیں:ایردوآن

ترکی کے صدررجب طیب ایردوآن نے کہا ہے کہ بیت المقدس کو اسرائیلی ریاست کا دارالحکومت قراردیے جانے کے بعد پیدا ہونے والے بحران عالمی اوراسلامی بیداری کا وسیلہ ثابت ہوگا۔ ان کا کہنا ہے کہ بیت المقدس کی ماؤں اور بچوں کی چیخ پکار اور ان کی تکالیف اور کسی بڑے طوفان کا پیش خیمہ ہے۔

القدس نہ بچا سکے تو مکہ ومدینہ کا تحفظ بھی نہ کرسکیں گے:ایردوآن

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن نے کہا ہے کہ بیت المقدس کو فلسطینیوں اور عالم اسلام کےہاتھ سے نکل جانا انتہائی خطرناک ہے۔ اگر مسلم امہ القدس کو بہ بچا سکی تو مکہ ومدینہ اور خانہ کعبہ کا تحفظ و دفاع بھی مشکل ہوجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بیت المقدس کو اسرائیلی ریاست کا دارالحکومت تسلیم کرکے مشرق وسطیٰ میں تباہ پھیلانے والا بم گرا دیا ہے۔

القدس کوبچوں کے قاتلوں کے رحم وکرم پرنہیں چھوڑسکتے:ایردوآن

ترکی کے صدرطیب ایردوآن نے کہا ہے کہ بیت المقدس ہماری آنکھوں کا نور اور آنکھوں کی ٹھنڈک ہے۔ القدس کو بچوں کے قاتلوں کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑ سکتے۔

امام قبلہ اول کی اہلیہ سمیت ترک صدر سے ملاقات

مسجد اقصیٰ کے امام وخطیب الشیخ عکرمہ صبری نے گذشتہ روز استنبول میں ترک صدر رجب طیب ایردوآن سے ملاقات کی۔