جمعه 15/نوامبر/2024

ایران

امارات مسلمان دشمنوں کی صف میں شامل، فلسطینیوں مدد جاری رکھیں گے:ایران

ایران نے ایک بار پھر باور کرایا ہےکہ متحدہ عرب امارات کا اسرائیل کے ساتھ دوستی کا اعلان ناقابل قبول ہے۔ ایران کا کہنا ہے کہ امارات کا اسرائیل کے ساتھ معاہدے کا اعلان مسلمان دشمنوں کی صف میں شامل ہونے کا اعلان ہے۔

متحدہ عرب امارات کو اسرائیل سے دوستی کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا: ایران

ایرانی مسلح افواج کے جنرل اسٹاف کے کمانڈر میجر جنرل محمد باقری نے کہا ہے متحدہ عرب امارات کی طرف ایرانی عوام کا نقطہ نظر یکسر بدل جائے گا۔ آج سے ایرانی مسلح افواج کا امارات کے بارے میں ایک اور نظریہ ہو گا۔ان کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات کو اسرائیل کے ساتھ دوستی کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔

امارات کا اسرائیل کے ساتھ معاہدہ عالم اسلام کے لیے باعث عار ہے: ایران

اسلامی جمہوریہ ایران نے متحدہ عرب امارات کے اسرائیلی کےساتھ دوستی معاہدے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے 'تزویراتی حماقت' اور عالم اسلام کے لیے 'باعث عار' قرار دیا ہے۔

ایران میں‌کرونا سے ہلاکتوں کی تعداد 17 ہزارسے تجاوز کرگئی

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت صحت نے ایک بیان میں‌کہا ہے کہ ملک میں‌ کرونا سے ہونے والی اموات کی تعداد 17 ہزار 405 ہوگئی ہے۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 215 افراد سے فوت ہوئے ہیں۔

امریکا اور اسرائیل کے جاسوس کو ایران میں موت کی نیند سلا دیا گیا

اسلامی جمہوریہ ایران کی ایک انقلاب عدالت نے امریکا اور اسرائیل کے لیے جاسوسی کرنےوالے ایک مجرم محمود موسوی مجد کو پکڑنے کے بعد اس کے خلاف سزائے موت کا فیصلہ سنایا ہے۔ موسوی پر امریکی اور اسرائیلی انٹیلی جنس کے لیے جاسوسی کا الزام ہے۔ تھا۔ اس معاملے کی کئی گتھیاں ہیں جو سلجھنے میں نہیں آ رہی ہیں۔ بالخصوص اس حوالے سے کہ موسوی لبنان میں حزب اللہ تنظیم کے ہتھے چڑھا جس کے بعد اسے تہران کے حوالے کر دیا گیا۔

ایران میں‌ کرونا کے مریضوں کی تعداد اڑھائی کروڑ ہو گئی: حسن روحانی

اسلامی جمہوری ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ ایران میں کرونا وائرس کے متاثرین کی تعداد اڑھائی کروڑ تک پہنچ گئی ہے۔

امریکا اور اسرائیل کے شر سے ایران کے دوست بھی محفوظ نہیں: جواد ظریف

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے کہا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کے شر سے ایران کے دوست بھی محفوظ نہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ایران خطے میں ایران کے دوستوں پراپنے مفادات کے لیے دبائو ڈال رہا ہے۔

ایران میں کرونا سے ایک لاکھ 90 افراد متاثر، ہلاکتیں 9 ہزار ہوگئیں

ایران میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کےدوران کرونا وائرس کےنتیجے میں کم سے کم 113 افراد ہلاک ہوگئے جس کےبعد ملک میں کرونا سےمجموعی ہلاکتیں 8950 ہوگئیں۔

فلسطین صرف فلسطینیوں کا ہے، اسرائیل کا مقدر صرف تباہی ہے:خامنہ ای

اسلامی جمہوریہ ایران کے رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ ارض فلسطین کے مالک صرف فلسطینی ہیں۔ فلسطین کے ایک ایک انچ پر فلسطینی قوم کی ملکیت اور حکومت ہوگی۔ فلسطینیوں کو اپنی منشا کے مطابق پورے فلسطین پر اپنی حکومت قائم کرنے کا حق ملنا چاہیے۔ صہیونی ریاست کا فلسطین کی سرزمین پر کوئی مستقبل نہیں۔

ایران میں کرونا کے باعث ‘یوم القدس’ ریلیاں اور تقریبات منسوخ

کرونا کی وبا کی وجہ سے ایران میں رمضان المبارک کے جمعۃ الوداع کے موقعے پر عالمی 'یوم القدس' کی مناسبت سے ریلیاں اور دیگر تقریبات منسوخ کردی گئی ہیں۔