جمعه 15/نوامبر/2024

ایران

ایران کی امریکا کو ممکنہ حملے کا منہ توڑ جواب دینے کی وارننگ

اسلامی جمہوریہ ایران نے امریکا کی طرف سے ایران پر ممکنہ حملے کے خطرات کا جواب دیتے ہوئے امریکا کو متنبہ کیا ہے کہ اگر اس نے ایران کے خلاف کسی قسم کی فوجی کارروائی کی حماقت کی تو امریکا کو اس کی بھاری قیمت چکانا ہوگی۔

موساد کے حملے میں القاعدہ کمانڈر کا قتل، ایران کی تردید

اسلامی جمہوریہ ایران نے امریکا کے اس دعوے کی سختی سے تردید کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی خفیہ ادارے 'موساد' نے ایک خفیہ کارروائی میں القاعدہ کمانڈر کو ہلاک کردیا تھا۔

ایران میں اہل سنت کے تین علما کے انتقال پر حماس کا اظہار افسوس

اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' نے اسلامی جمہوریہ ایران میں اہل سنت والجماعت کے تین علما کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

ایران:حماس مندوب کی اسپکر پارلیمان کے معاون برائے خارجہ امور سے ملاقات

اسلامی جمہوریہ ایران میں اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' کے مندوب ڈاکٹر خالد القدومی نے گذشتہ روز ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر کے معاون برائے خارجہ امور امیر عبداللھیان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں رہ نمائوں‌نے قابض صہیونی ریاست کی طرف سے فلسطینی قوم پر ڈھائے جانے والے مظالم پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں‌نے عرب ممالک کی طرف سے اسرائیل کے ساتھ تعلقات استوار کرنے کی دوڑ، فلسطینی قوم کے حقوق غصب کرنے مجرمانہ مہم اور خطے میں صہیونی ریاست کے بڑھتے اثرو نفوذ کی روک تھام کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔

عرب ممالک اور اسرائیل؛ ایران کے خلاف متحد ہیں: اسرائیلی وزیر دفاع

اسرائیل کے وزیر دفاع بینی گینٹز نے کہا ہے کہ خطے کے عرب ممالک اور اسرائیل مشترکہ مفادات کے تحت ایران کے خلاف متحد ہیں۔

ایران میں حماس کے مندوب کا کویتی سفارت خانے کا دورہ

اسلامی جمہوریہ ایران میں اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' کے مندوب خادل القدومی نے گذشتہ روز تہران میں کویتی سفارت خانے کا دورہ کیا اور امیر کویت الشیخ صباح الاحمد الجابر الصباح کی وفات پر کویتی سفارتی عملے سے تعزیت کی۔

امارات، بحرین اور اسرائیل ٹرمپ کی انتخابی مہم چلا رہے ہیں: ظریف

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات اور بحرین کی طرف سے اسرائیل کو تسلیم کر کے اس کے ساتھ امن معاہدہ کرنا دراصل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دوبارہ صدر بننے میں ان کی مدد کرنے کے مترادف ہے

بحرین کے حکمرانوں کو اسرائیل سے دوستی کی قیمت چکانا ہوگی: ایران

اسلامی جمہوریہ ایران نے خبردار کیا ہے کہ بحرین کے حکمرانوں کو اسرائیل کے ساتھ دوستی کی بھاری قیمت چکانا ہوگی۔

امارات-اسرائیل معاہدہ ایران کے خلاف مفادات کے لیے کیا گیا: پومپیو

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان طے پایا معاہدہ ابراہیم خطے اور مشرق وسطیٰ‌ میں امریکی مفادات کے تحفظ اور ایران کے خلاف محاذ مضبوط کرنے کے لیے کیا گیا۔

ایران نے اپنے دو ماہی گیروں کی ہلاکت کے بعد اماراتی بحری جہاز پکڑ لیا

ایران نے اپنے دومچھیروں کی ہلاکت اور جہاز قبضے میں لئے جانے کے بعد جواب میں متحدہ عرب امارات کا ایک بحری جہاز عملے سمیت پکڑلیا، تہران میں وزارت خارجہ کے مطابق اماراتی جہاز کو بحری حدود میں داخل ہونے پر حراست میں لے لیا گیا، وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق یہ واقعہ پیر کو پیش آیا۔ قبل ازیں پیر کو ہی اماراتی کوسٹ گارڈز نے اپنی حدود میں آنیوالے ایرانی جہاز کو پکڑ لیا تھا اور فائرنگ کر کے دوایرانی ماہی گیروں کو ہلاک کر دیا تھا۔