جمعه 15/نوامبر/2024

ایران

پاکستان اور ایران کا اسرائیل کے ساتھ تعلقات استوار نہ کرنے کا اعلان

اسلامی جمہوریہ پاکستان اور اسلامی جمہوریہ ایران کی طرف سے اسرائیل کو تسلیم نہ کرنے کے اصولی موقف کا اعادہ کیا گیا ہے۔ دونوں مسلمان ممالک ‌نے کہا ہے کہ ان کا اسرائیل کے ساتھ کوئی لینا دینا نہیں۔ پاکستان اور ایران اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر نہیں لائیں گے

نیتن یاھو کی امریکا کو ایران کے جوہری معاہدے میں شمولیت پر تنبیہ

اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاھو نے نئی امریکی انتظامیہ کو قبل از قت خبر دار کیا ہے کہ وہ ایران کے جوہری معاہدے میں واپسی سے باز رہے ورنہ اس کے خطرناک نتائج برآمد ہوسکتے ہیں۔

ایران سے طے پایا جوہری معاہدہ ہر صورت میں بحال کریں گے: جو بائیڈن

​نو منتخب امریکی صدر جو بائیڈن نے امریکی جریدے "نیو یارک ٹائمز" کو یقین دہانی کرائی کہ ان کا ایرانی جوہری پروگرام کے بارے میں موقف تبدیل نہیں ہوا۔ اقتدار سنبھالنے کے بعد وہ ایران سے طے پایا معاہدہ بحال کرائیں گے۔

سائنسدان کے قتل پر ایران کی ممکنہ کارروائی پر اسرائیلی ادارے الرٹ

اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ نے کہا ہے کہ گذشتہ جمعہ کے روز ایران کے ایک سینیر سائنسدان محسن فخری زادہ کے تہران میں قتل کے بعد ایران کی طرف سے ممکنہ جوابی کارروائی پر صہیونی سیکیورٹی ادارے الرٹ ہوگئے ہیں۔

ایرانی سائنسدان کا قتل، اسرائیلی سفارت خانوں میں سیکیورٹی الرٹ

اسلامی جمہوریہ ایران کےایٹمی سائنسدان کے قتل کے بعد ایران کی جانب سے جوابی کارروائی کی دھمکیوں کے پیش نظر صہیو نے دنیا بھر میں اپنے سفارتخانوں کو ہائی الرٹ کر دیا ہے۔

ایران کا جوہری سائنسدان کے قاتلوں کو عبرت ناک سزا دینے کا اعلان

ایران نے اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو ایک خط بھیجا جس میں کہا گیا ہے کہ جوہری سائنسدان محسن فخری زادہ کے قتل میں اسرائیل کے ملوث ہونے کے سنگین اشارے مل رہے ہیں۔

محسن فخری زادہ کے قتل میں امریکا اور اسرائیل کے ملوث ہونے کا شبہ کیوں؟

جمعہ کے روز ایران کے جوہری پروگرام کے سب سے بڑے اور سینیر سائنسدان محسن فخری زادہ کو نامعلوم مسلح افراد نےبم حملے اور فائرنگ کرکےدن دیہاڑے قتل کردیا۔ ڈاکٹر فخری ایرانی وزارت دفاع کےریسرچ آرگنائزیشن کےچیئرمین تھے اور انہیں ایرانی جوہری پروگرام کا 'باپ' کہا جا

ایرانی سائنسدان کا قتل وحشیانہ اور ناقابل معافی جرم:حماس

اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' نے اسلامی جمہوریہ ایران کے ایک سینیر سائنسدان ڈاکٹر محسن فخری زادہ کے کل جمعہ کے روز نامعلوم افراد کے ہاتھوں قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے دشمن کا وحشیانہ فعل قرار دیا ہے۔

ایرانی سائنسدان دن دیہاڑے قتل، تہران کا اسرائیل سے بدلہ لینے کا اعلان

ایران کی وزارتِ دفاع نے تصدیق کی ہے کہ ملک کے سب سے سینیئر جوہری سائنسدان محسن فخری زادے دارالحکومت تہران کے قریب ہونے والے ایک حملے میں شہید ہوگئے ہیں۔ ایرانی حکام نے فخری زادے کے قتل کا الزام اسرائیل پرعاید کرتے ہوئے صہیونی ریاست کو سبق سکھانے کی دھمکی دی ہے۔ ایرانی وزارت دفاع کے مطابق محسن فخری زادے حملے کے بعد اسپتال میں دم توڑ گئے۔

نئی امریکی انتظامیہ کےحوالے سے ایران کا رویہ اس کی پالیسی کےمطابق ہوگا

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا ہےکہ نئی امریکی انتظامیہ کےساتھ ایران کا برتائو واشنگٹن کی پالیسی کے مطابق ہوگا۔ انہوں‌ نے نئی امریکی حکومت پر زور دیا کہ وہ مزید بگاڑ کے بجائے تنازعات کے حل پر توجہ دے اور دھمکی کےبجائے محاذ آرائی سے گریز کی پالیسی اپنائے۔