سینیر کمانڈر کی وفات پر حماس کا ایران سے اظہار تعزیت
بدھ-21-اپریل-2021
اسلامی جمہوریہ ایران کے ایک سینیر کمانڈر میجر جنرل اسماعیل قآنی کے نائب بریگڈییر محمد حجازی کی وفات پراسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔
بدھ-21-اپریل-2021
اسلامی جمہوریہ ایران کے ایک سینیر کمانڈر میجر جنرل اسماعیل قآنی کے نائب بریگڈییر محمد حجازی کی وفات پراسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔
جمعرات-15-اپریل-2021
ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے مطابق ایران نے اسے آگاہ کیا ہے کہ وہ نطنز کی جوہری تنصیب میں 60 فی صد تناسب سے یورینیم افزودہ کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ اس بات کا اعلان ایرانی وزیر خارجہ کے معاون عباس عراقجی نے کیا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے اس اقدام کو اسرائیل کی جوہری دہشت گردی کا جواب قرار دیا تھا۔
بدھ-14-اپریل-2021
اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے دعویٰ کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے ساحل کے قریب اسرائیل کی ملکیت والے ایک بحری جہاز پر حملہ کیا گیا ہے۔ اسرائیلی عہدیداروں کا کہنا ہے کہ اس جہاز پر حملے میں ایران ملوث ہوسکتا ہے۔
جمعرات-8-اپریل-2021
اگرچہ امریکی وزارت دفاع پینٹاگان کی ترجمان جیسیکا میکنولٹی منگل کی شب یہ اعلان کر چکی ہیں کہ امریکی فورسز نے ایرانی بحری جہاز ساویز کو لپیٹ میں لینے والی کارروائی میں شرکت نہیں کی ،،، تاہم ایک امریکی اخبار نے نیا انکشاف کیا ہے۔
ہفتہ-6-مارچ-2021
اسرائیلی وزیر دفاع بینی گینٹز نے باور کرایا ہے کہ اسرائیلی فوج ایران کے جوہری ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کے منصوبے کی تجدید کر رہی ہے اور فوج خود مختار صورت میں کام کرنے کے لیے تیار ہے۔
اتوار-28-فروری-2021
اسرائیل نے الزام عاید کیا ہے کہ ایران نے اس کے ایک بحری جہاز کو خلیج عمان میں تخریب کاری اور بم کے ذریعے نشانہ بنایا ہے۔ تاہم ایران نے ایران کے اس دعوے پر کوئی رد عمل ظاہر نہیں کیا ہے۔
جمعہ-19-فروری-2021
اسرائیل ایران کے ساتھ کشیدگی کے تناظر میں امریکا کے اشتراک سے نئی بیلسٹک میزائل دفاعی شیلڈ تیار کررہا ہے۔اس نے اس نئے میزائل دفاعی نظام کو ’’تیر4‘‘(Arrow-4)کا نام دیا ہے۔
جمعرات-4-فروری-2021
اسرائیل کے وزیر برائے آباد کاری زازی ہینگبی نے بدھ کے روز دھمکی دی ہے کہ اسرائیل ایران کی جوہری تنصیبات پر حملہ کرسکتا ہے۔
بدھ-27-جنوری-2021
اسرائیل نے اسلامی جمہوریہ ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنے کے لیے فوج کو ایرانی تنصیبات پر حملے کی تیاری کا حکم دے دیا ہے۔
منگل-5-جنوری-2021
اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے کہا ہے کہ ان کا ملک ایران کو جوہری ہتھیارں کے حصول سے ہرقیمت پر روکے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ تہران کے یورینیم کی افزودگی بڑھانے کے فیصلے کے سنگین نتائج برآمد ہوئے ہیں۔ یہ اقدام ایٹمی معاہدے کی ایک بڑی خلاف ورزی ہے جو 2015 میں بڑے ممالک کے ساتھ طے پایا تھا۔